نہال کی پارٹی رکنیت معطل، سینیٹ سے مستعفی، توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد(نیوزلائن) نہال ہاشمی وزیر اعظم کی جانب سے طلب کئے جانے پر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم کے ترجمان آصف کرمانی نے نہال ہاشمی کو پارٹی رکنیت کی معطلی اور شوکاز نوٹس سے آگاہ کیا۔ نہال ہاشمی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نہال ہاشمی سے وزیر اعظم کی ہدایت پر استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔ نہال ہاشمی کے متنازع بیان پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا تھا جہاں آصف کرمانی نے ان سے ملاقات کی اور…

Read More

جے آئی ٹی نے حسن نواز اور حسین نواز کو علیحدہ علیحدہ طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوزلائن)جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو علیحدہ علیحدہ طلب کر لیا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کوبھی طلبی کا نوٹس جاری کردیاگیا ۔ تفصیلات کےمطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کو الگ الگ دن طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کیے گئے سمن میں حسن نواز کو جمعرات کے روز تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے۔ آج بھی حسن نواز کی پیشی تھی، ذرائع کے مطابق حسن نواز…

Read More

سمگل شدہ سگریٹ کیخلاف ٹیکس حکام کا آپریشن‘ ایک کروڑ جرمانہ وصول

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس فیصل آبادنے سمگل شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف خصوصی آپریشن کرکے صرف 15دنوں میں ایک کروڑ روپے جرمانہ وصول کرلیا۔ نیوزلائن کے مطابق کارروائی فیصل آباد کے مرکزی علاقوں میں واقع تھوک فروشوں کیخلاف کی گئی۔ کارروائی کے دوران یاسر کریانہ سٹور امین پور بنگلہ‘ ندیم ٹریڈرز منروا سنٹر‘ الیاس ٹریڈرز منروا سنٹر‘ جاوید ٹریڈرز فیکٹری ایریااور سنہری مارکیٹ سے بڑی تعداد میں سمل شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے جس پر ٹیکس حکام نے انہیں جرمانے کردئیے مجموعی طور…

Read More

کابل:سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 80 افراد ہلاک، 350 زخمی

کابل(نیوزلائن)افغان دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موجود ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکا تھا جو کابل کے علاقے وزیر اکبر خان کے نزدیک اس مقام پر ہوا جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں جبکہ کابل صدارتی محل بھی قریب ہی واقع ہے۔کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب آج صبح مقامی وقت کے…

Read More

جے آئی ٹی کی غیرجانبدار تفتیش‘ ن لیگ ڈائریکٹ دھمکیوں پر اتر آئی

کراچی(نیوزلائن) مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی جوش خطابت میں آپے سے باہر ہو گئے۔ ججوں اور جے آئی ٹی ارکان کو بلاواسطہ دھکمیاں دے ڈالیں۔ کہتے ہیں احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنا ڈالیں گے۔ یہاں تک کہہ دیا کہ تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے زمین تنگ کر دی جائیگی۔دوسری جانب فواد چودھری کہتے ہیں نون لیگ براہ راست دھمکیوں پر اتر آئی۔ عمران خان نے اس حوالے سے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ادھر پاناما جے آئی ٹی نے حسین نواز کو آج پھر…

Read More