پنجاب حکومت کے ظلم کیخلاف جمشید دستی کی جیل میں بھوک ہڑتال

سرگودھا(نیوزلائن)پنجاب حکومت کے ظلم کیخلاف رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی۔ ڈی جی خان جیل میں مظالم کے پہاڑ توڑنے کے بعد پنجاب حکومت نے جمشید دستی ایم این اے کو سرگودھا جیل منتقل کر دیا۔ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ مجھے پورا سچ بولنے اور جاگیرداروں و سرمایہ داروں کے ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جیل اور پولیس حراست میں اپنے ساتھ رکھے جانیوالے پنجاب حکومت کے ناروا سلوک…

Read More

شریف فیملی کا شیرازہ بکھرنے لگا:نواز‘ شہباز میں شدید اختلافات

اسلام آباد(حامد یٰسین)شریف فیملی کا شیرازہ بکھرنے لگا‘ نواز شریف اور شہباز شریف میں پس پردہ شدید ترین اختلافات پائے جاتے ہیں ۔پانامہ کیس نے دونوں بھائیوں اور انکی فیملیز کے درمیان دوریاں بڑھانے میں جلتی آگ پر تیل پھینکنے جیسا کام کیا ہے۔ کاروباری کیساتھ سیاسی معاملات میں بھی دونوں بھائی اور کی اولاد الگ الگ سمت چل رہے ہیں۔ دونوں کی کوشش ہے کہ پارٹی اور سیاسی امور پر ان کی گرفت مضبوط ہو جائے۔ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے اندر دونوں کے الگ الگ دھڑے ہیں…

Read More

مری :بنواڑی میں مسافر لفٹ ٹوٹنے سے 12 مسافر جاں بحق

راولپنڈی()چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا…

Read More

سانحہ بہاولپور‘ 125خاندان اپنے پیاروں کی زندگی موت سے بے خبر

بہاولپور(نیوزلائن)بہاولپور سانحہ میں اپنے پیاروں سے بچھڑ جانے والوں بارے ان کے لواحقین ابھی تک نہیں جان پائے کہ وہ زندہ ہیں یا موت کے منہ میں چلے گئے۔سانحہ کا شکار 125افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ڈی این اے سے ان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس کی رپورٹ میں مزید ایک ہفتہ لگنے کا امکان ہے۔ شناخت نہ ہونے والی ایک بھی لاش لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی اور پنجاب حکومت نے ناقابل شناخت 125سوختہ لاشوں کو نمبر لگا تدفین کردی ہے۔…

Read More

ٹیکس چور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے گردگھیرا تنگ‘دو سوتھوک فروشوں کی لسٹ تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)ٹیکس چور ی میں ملوث دو سوکپڑا ڈیلرز کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ سالانہ350ارب روپے سے زائد کا کپڑا فروخت کرتے ہیں اور ایک پائی کا ٹیکس نہیں دیتے۔ لسٹوں میں دھاگے کا کام کرنیوالی سوتر منڈی اور کپڑے کی تھوک میں فروخت کرنیوالی مارکیٹوں کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر…

Read More