چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نے کامیابی پلیٹ میں رکھ کرانڈیا کوپیش کردی

برمنگھم(نیوزلائن)چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستانی ٹیم آؤٹ کلاس ہو گئی۔ بیٹنگ ‘ باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں پاکستانی سکواڈ بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ ٹیم سلیکشن سے لے کر آن فیلڈ کارکردگی ت ہر معاملے میں کوئی مینجمنٹ نظر آئی اور نہ کھلاڑیوں میں جذبہ نام کا کوئی عنصر پایا گیا۔ نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف پر ترجیح دے کر کھلائے گئے وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے ۔نیوزلائن کے مطابق بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر سرفراز نے…

Read More

لندن دہشت گردی : 7 شہری اور 3 حملہ آور ہلاک، 48 زخمی

لندن(نیوزلائن)برطانوی دارالحکومت لندن میں حملہ آوروں نے وین سے پیدل چلنے والوں کو کچلنے کے بعد چاقوؤں کے وار کرکے کم از کم 7 افراد کو ہلاک جبکہ 45 سے زائد کو زخمی کردیا، پولیس کی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق لندن میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں 6 افراد 40 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا لندن پل کے قریب ایک وین ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی،…

Read More

مشال خان کیس :جے آئی ٹی کی انکوائری مکمل ، رپورٹ منظر عام

اسلام آباد(نیوزلائن)مشال خان قتل کیس کی جے آئی ٹی کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مخصوص سیاسی گروہ کو مشال خان کی سرگرمیوں سے خطرہ تھا‘ مشال یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف کھل کر بات کرتا تھا‘ مشال اور اس کے ساتھیوں پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت موجود نہیں‘ مخصوص گروپ کے لوگوں نے مشال خان کے خلاف اکسایا ‘ مشال خان کا قتل باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس کی جے آئی ٹی کی…

Read More

فروٹ خریداری کے بعد موبائل کالز بائیکاٹ کرنے کی سوشل میڈیا مہم

اسلام آباد(نیوزلائن) عوام نے فروٹ خریداری بائیکاٹ کے بعد موبائل کالز بائیکاٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر مہم چلا دی، عوام 10 سے15 جوں تک ایمرجنسی کال کے علاوہ کارڈ یا بیلنس خریدیں نہ ہی میسج اور انٹرنیٹ پیکج کریں اور بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کال بھی نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق عوام نے آسمان سے باتیں کرتے فروٹ نرخوں سے تنگ آکر فروٹ بائیکاٹ کے بعد موبائل کالز بائیکاٹ کی کال دے دی ہے، عوام کی جانب سے موبائل کا لز بائیکاٹ کی کال کے تحت10سے 15جون تک موبائل…

Read More

شریفوں کی مدد کیلئے قطری‘ عمران کو بچانے برطانوی میدان میں آگئے

اسلام آباد(نیوزلائن)عمران خان کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں امداد فراہم کرنے کیلئے برطانوی شہری میدان میں آگئے ہیں۔برطانیہ میں مقیم امیر ترین یہودی شہری گولڈ سمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ سمتھ اور ان کا بھائی عمران خان کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت بنی گالا کیس میں بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔ دونوں بھائی بہن عمران خان کیلئے دستاویزات تلاش کر رہے ہیں جبکہ آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کا ریکارڈ بھی درست کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ جمائما اگرچہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں مگر طلاق…

Read More