پارا چنار : دو دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق، 100 زخمی

پاڑاچنار(نیوزلائن) کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑا چنار میں ایک مصروف بازار میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جس میں اب تک پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق کم از کم 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا کام شروع کیا تاہم بے رحم آگ نے بجھنے سے قبل 16 دکانیں تباہ کر دیں۔ افطار کا وقت قریب ہونے کے باعث لوگ خریداری کیلئے بازار میں بڑی تعداد میں…

Read More

جے آئی ٹی کو 40سال کا ریکارڈ دیدیا‘ایف بی آر میں ٹمپرنگ نہیں ہوئی‘چیئرمین ایٖ بی آر

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پاناما کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو اس کا مطلوبہ تمام ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے جے آئی ٹی سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھا ہم نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا ہے اور جے آئی ٹی کو چالیس سال کا ریکارڈ دیدیا ہے۔ مزید بھی جے آئی ٹی جو مانگے گی اسے فراہم کردیا جائے گا۔ ہم نے ایف بی آر کے ریکارڈ میں کوئی ٹمپرنگ…

Read More

کوئٹہ : دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق

کوئٹہ(نیوزلائن)جناح چیک پوسٹ اور آئی جی آفس کے قریب دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نیوزلائن کے مطابق کوئٹہ میں جناح چیک پوسٹ اور آئی جی آفس کے قریب شہدا چوک میں دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر تک سنی گئی اور دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں محکمہ تعلیم کی عمارت کو نقصان…

Read More

آئی سی سی نے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ سٹیٹس دے دیا

لندن(نیوزلائن) انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئرلینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کو ٹیسٹ سٹیٹس دیدیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ افغانستان اورآئرلینڈ نے ٹیسٹ سٹیٹس کیلئے آئی سی سی کو درخواست دی تھی۔ آئی سی سی گورننگ بورڈ نے دونوں ممالک کو ٹیسٹ سٹیٹس دینے کی منظوری دی۔ خیال رہے کہ آئی سی سی نے 18 برس بعد کسی ملک کو ٹیسٹ سٹیٹس دیا ہے۔ 1999ء میں بنگلا دیش ٹیسٹ کھیلنے والا دسواں ملک بنا تھا۔

Read More

تاريخ کے دریچوں میں جھانکتی ہوئی کرکٹ

کرکٹ کھیل کا شمار دنیا کی مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔اس کےکھلاڑی تو اس کھیل کو کرتے ہی ہیں مگر یہ کھیل دیکھنے والوں کو بھی اس حد تک خود میں محو کیے رکھتی ہے کہ کرکٹ کے ناظرین آنکھ جھپکنا تک بھول جاتے ہیں۔کرکٹ کی ہار جیت ٹیم کے ساتھ ناظرین کی خوشی و غمی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔بعض اوقات اس کھیل کے شوقین اپنی خوشی یا غمی کا اظہار کرنے میں شدت پسندی بھی اختیار کرجاتے ہیں جس کا خمیازہ ان شدت پسندوں کو مالی…

Read More