مری :بنواڑی میں مسافر لفٹ ٹوٹنے سے 12 مسافر جاں بحق

راولپنڈی()چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا…

Read More

سانحہ بہاولپور‘ 125خاندان اپنے پیاروں کی زندگی موت سے بے خبر

بہاولپور(نیوزلائن)بہاولپور سانحہ میں اپنے پیاروں سے بچھڑ جانے والوں بارے ان کے لواحقین ابھی تک نہیں جان پائے کہ وہ زندہ ہیں یا موت کے منہ میں چلے گئے۔سانحہ کا شکار 125افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ڈی این اے سے ان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس کی رپورٹ میں مزید ایک ہفتہ لگنے کا امکان ہے۔ شناخت نہ ہونے والی ایک بھی لاش لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی اور پنجاب حکومت نے ناقابل شناخت 125سوختہ لاشوں کو نمبر لگا تدفین کردی ہے۔…

Read More

ٹیکس چور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے گردگھیرا تنگ‘دو سوتھوک فروشوں کی لسٹ تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)ٹیکس چور ی میں ملوث دو سوکپڑا ڈیلرز کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ سالانہ350ارب روپے سے زائد کا کپڑا فروخت کرتے ہیں اور ایک پائی کا ٹیکس نہیں دیتے۔ لسٹوں میں دھاگے کا کام کرنیوالی سوتر منڈی اور کپڑے کی تھوک میں فروخت کرنیوالی مارکیٹوں کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر…

Read More

سانحہ پارا چنار کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

اسلام آباد(نیوزلائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ پارا چنار کے متاثرین کی بلاتفریق مدد کی جائے گی، دشمنوں نے گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے، قائم ہونے والے امن کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں علماء کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے گا، یہ ایک عظیم نقصان ہے، فرقے یا مسلک سے قطع نظر…

Read More

میٹھی عید گزر گئی اب کڑوا سچ بھگتنا ہوگا‘نوازشریف فیملی جے آئی ٹی طلب

اسلام آباد(نیوزلائن)میٹھی عید کے دن گزرتے ہی نواز شریف فیملی کو پانامہ کیس کی کڑوی سچائیوں کا سامنا کرنے کیلئے جے آئی ٹی نے طلب کر لیا ہے۔اب تک محفوظ رہنے والی مریم نواز کو بھی جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے بلا لیا گیا ہے وہ 5جولائی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش کا سامنا کریں گی۔اس پہلے وزیر اعظم نواز شریف کو دونوں بیٹے حسن تین اور حسین چار جولائی کو تفتیشی مرحلے سے دوبارہ گزریں گے۔ نیوزلائن کے مطابق حبیب بنک سے حدیبیہ پیپر ملز کا…

Read More