فاطمہ جناح کی پراسرار موت‘قتل کی تحقیقات سردخانے کی نذر

محترمہ فاطمہ جناح بانی پاکستان محمد علی جناح کی نہ صرف خیال رکھنے والی مشفق بہن بھی تھیں بلکہ وہ جناح صاحب کی سیاسی شریک کار بھی تھیں۔ جناح صاحب کی وفات کے بعد لوگ انہیں اسی قدر منزلت سے دیکھتے تھے جس طرح جناح کو۔ لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ جناح صاحب کی وفات کے بعد انہیں سیاست سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت کی حکومت اور انتظامیہ کسی صورت بھی نہیں چاہتی تھی کہ فاطمہ جناح…

Read More

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس میں اہم ترین صورتحال پرغور

راولپنڈی(نیوزلائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی، مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جس میں جغرافیائی و تذویراتی سیکیورٹی ماحول کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر…

Read More

جے آئی ٹی رپورٹ‘ شریف فیملی پر جرم ثابت‘قطری سرمایہ کاری جھوٹ نکلا

اسلام آباد(نیوزلائن)جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ، شریف خاندان کے رہن سہن اور ذرائع آمدن کے درمیان عدم توازن کی نشاندہی، نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش۔ جے آئی ٹی نے اپنی 256 صفحات پر مبنی رپورٹ میں شریف خاندان کے رہن سہن اور ذرائع آمدن کے درمیان عدم توازن کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، نواز شریف، حسن اور حسین کے مالی معاملات کا معاملہ نیب کے سیکشن 9 کے تحت آتا ہے۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ…

Read More

پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نیوزلائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاسی حالات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گہری نظر ہے، حکمران جماعت پانامہ جے آئی ٹی کے معاملے پر ہر روز نیا پتہ پھینک رہی ہے لیکن ہر چال اور تدبیر ان کے اپنے گلے پڑ رہی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءایک منصوبے کے تحت آنکھوں پر پٹی باندھ کر جے آئی ٹی کیخلاف بیانات داغ رہے ہیں جس ے ان کا اصل چہر ہ قوم کے سامنے…

Read More

پاناما تحقیقات: جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(نیوزلائن) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے 11 جلدوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔ واجد ضیاء نے عدالت سے استدعا کی رپورٹ کی جلد نمبر 10 پبلک نہ کی جائے۔ عدالت نے فریقین کو رجسٹرارآفس سے رپورٹ کی نقل حاصل…

Read More