راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ نہیں بنے، مشیرخارجہ

اسلام آباد(نیوزلائن) مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی اور ناہی سابق آرمی چیف راحیل شریف اس فوج کے سربراہ بنے ہیں۔سینیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد پر مشیرخارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا، وہاں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہورہی ہے ، سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی تاحال اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے، ٹی او آرز پر مشاورت کرنے…

Read More

کیس نیب کو بھیجیں یا نااہل کریں، فیصلہ شواہد پر کرینگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوزلائن) سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل خان نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے صرف سفارشات پیش کی ہیں حکم عدالت جاری کرے گی۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ کررہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کے دوران سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا حکم نامہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں تحقیقات…

Read More

بھارت کیلئے سپر بگ عفریت‘ ہر سال 60ہزار اموات ہونے لگیں

ممبئی(نیوزلائن)بھارت میں ہر سال اینٹی بائیوٹک کے بے اثر ہونے کی وجہ سے 60 ہزار افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں، اسی برس ہونے والی ایک تحقیق میں اس کی وجوہ پر توجہ دی گئی اور پتا یہ چلا کہ بھارت میں نسخہ جات میں ضرورت سے زیادہ اینٹی بائیوٹک تجویز کی جاتی ہیں، ایک اور وجہ مویشیوں میں اینٹی بائیوٹک کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے، دیگر اسباب میں قواعد و ضوابط کی کمی شامل ہے۔ عالمی ادارہ صحت اسے عالمی مسئلہ قرار دیتا ہے اور اس…

Read More