پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ‘کبھی ختم نہیں ہو سکتی

حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کو بنیاد بنا کر ملکی میڈیا اورسوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور یہ تاثر پیش کرنے کی بھرپورانداز میں کوشش کی جاری ہے کہ جیسے پاکستان پیپلز پارٹی خدانخواستہ ختم ہو چکی ہے، بات محض تنقید تک رہتی تو بھی کچھ مضائقہ نہ تھا، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اورسخت سے سخت ناقدین کی آراء کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرلیتی…

Read More

پنجاب کی اٹھارہ بڑی یونیورسٹیاں جعلی ڈگریاں بانٹنے میں ملوث

اسلام آباد (نیوزلائن)پنجاب کی اٹھارہ بڑی یونیورسٹیاں جعلی ڈگریاں بانٹنے میں ملوث نکلیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو داخلے کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف ہوا جن میں ہزاروں طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان اٹھارہ میں سے 15 یونیورسٹیز صرف لاہور شہر میں موجود ہیں۔ ن یونیورسٹیز میں بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی غیر قانونی ڈگریاں کرائی جارہی ہیں جس پر…

Read More

مسلم لیگ (ن) کو فی الوقت ”صاف ستھری“ قیادت درکار ہے

تقریباً 25 سے 44اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل ایک گروپ ہے۔ برطانوی دور میں جب اس خطے میں پارلیمان جیسی کوئی شے متعارف ہوئی تھی،اس زمانے سے ان افراد کے خاندان سیاست میں ہیں۔ ان کے”آبائی حلقے“ ہیں۔یہ راجپوتوں یا جاٹوں کے ”سردار“ وغیرہ بھی ہوا کرتے ہیں۔ ان کی ”سرداری“ کا بھرم برقرار رکھنے کے لئے مگر ضروری ہے کہ ان کے علاقے کا ایس پی ان کا فون فوراََ سنے۔ اپنے حلقے میں مختلف امور سرانجام دینے والے سرکاری افسروں تک رسائی کو یقینی بنانے کی خاطر ہی…

Read More

ایف بی آرمیں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ، 100افسرتبدیل

اسلام آباد(نیوزلائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور اس کے ماتحت اداروں میں افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 100سے زائد کمشنرز، ڈائریکٹرز، چیفس، ایڈیشنل ڈائریکٹرز،سیکریٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تبدیل کیے جانے والے افسران میں امتیاز احمد،قیصر محمود، رضوان احمد عرفی،شاہد الحسن چٹھہ،محمد امتیاز احمد کو کمشنر ان لینڈ ریونیواسلام آباد سے…

Read More

کالا دھن بھارت منتقل کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان سے کالے دھن کی دبئی کے ذریعے بھارت منتقلی میں ملوث 600 افراد کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نیوزلائن کے مطابق کرپشن اور غیر قانونی کاروبار سے کمائے گئے اربوں ڈالر کا کالا دھن دبئی منتقل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے میں ازسرنو تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، غیر قانونی آمدنی سے بیرون ملک ریئل اسٹیٹ کے کاروبارمیں سرمایہ کاری کی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ معاملہ 2015 میں اس وقت سامنے آیا جب ایک رپورٹ میں…

Read More