محفل سے گرفتار حسین ”مہمانوں“ کو ایس ایچ او نے اپنا کمرہ پیش کر دیا

ملتان(نیوزلائن)رقص و سرور کی محفل سے گرفتار حسیناﺅں کے پولیس اہلکار بھی گرویدہ ہو گئے اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے حسین ”مہمانوں“ کو اپنا کمرہ پیش کر دیا۔ سردی سے بچنے کیلئے گرم لحاف دیا اور صبح سویرے گرما گرم شاندار ناشتہ بھی پیش کیا گیا، اور تو اور حسیناﺅں کے شوق کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلئے سگریٹ بھی منگوائے گئے۔ ایس ایچ او سٹی ملتان کے کمرے میں ٹھہری یہ رقاصائیں گزشتہ رات رقص و سرور کی محفل گرما رہی تھیں کہ پولیس نے چھاپہ…

Read More

ملتان:گرفتار وکلا کی رہائی کےلئے وکیلوں کا دھرنا جاری

ملتان(نیوزلائن)نیوجوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلا کی رہائی کےلئے وکیلوں کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاءکی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلاءنے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے۔ دھرنا دینے والے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا،مظاہرین نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں…

Read More

ملتان سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی اوور بلنگ بند نہ ہوسکی

ملتان (نیوزلائن)وزارت توانائی پاور ڈویژن کے احکامات اور حکومت کی جانب سے اووربلنگ کے خلاف قانون سازی کے باوجود بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے اووربلنگ اور زائد یونٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ وفاقی وزیر توانائی کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی جانب سے 15سے 20ارب کی اووربلنگ کے اعتراف کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہو سکی ۔زرعی ٹیوب ویل صارفین کی جانب سے بھی اوورچارجنگ، اووربلنگ اور اضافی یونٹ ڈالنے کی شکایات بدستور موجود ہیں ۔علاوہ ازیں میپکو سستے داموں میٹروں کی خریداری کے باوجود…

Read More

چینی ڈاکٹر کراچی میں آنکھ کے 500 مفت آپریشن کریں گے

کراچی(نیوزلائن)پاکستان اور چین کے درمیاں تعلق ممالک کے روایتی تعلقات سے کہیں مختلف ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ تعلق دراصل ایک ایسا سچا رشتہ ہے جو صرف حکومتوں ہی نہیں بلکہ عوام کے درمیان بھی بے حد مضبوط ہے۔ اس پرخلوص دوستی کی ایک اور خوبصورت مثال یہ ہے کہ چینی ڈاکٹر اگلے ماہ پاکستان آ رہے ہیں اور کراچی میں یہ ڈاکٹر آنکھ کے 500 مفت آپریشن کریں گے۔ یہ آپریشن کراچی میں پاکستان آئی بینک سوسائٹی ہسپتال میں 10 جنوری سے 24 جنوری کے درمیان کیے…

Read More

لاہورمیں مہنگائی تھم نہ سکی:سبزیاں پھر خرید سے باہر

لاہور(نیوزلائن)عام مارکیٹ اور اتوار بازاروں میں مہنگائی تھم نہ سکی،ٹماٹر پھر 100 روپے کلوہوگئے جبکہ دوسری سبزیاں بھی خرید سے باہر ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق موسمی سبزیاں بھی شہریوں کی خرید سے باہر ہو گئی ہیں، ماڈل بازاروں میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ،مولی، بند گوبھی بازار سے غائب ہیں ،گاجریں ،مونگرے ،مٹر ،شملہ مرچ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔ اتوار بازاروں میں مٹر 90 روپے ،مونگرے 95روپے اور گوبھی 53 روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی ۔شملہ مرچ100،پیاز 46اورآلو 33 روپے…

Read More