شوہر کی نااہلی:دانیال عزیزکی اہلیہ انتخابی میدان میں آگئیں

اسلام آباد(نیوزلائن) مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے توہینِ عدالت پر انتخابی سیاست سے آوٴٹ ہونے کے بعد پہلے اپنے والد کو الیکشن لڑانے کا کہا، مگر اب اپنی اہلیہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دانیال عزیز کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے این اے 77 نارووال سے ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ سابق وزیر نے سپریم کورٹ سے سزا کے بعد والد کو اپنی نشست پر الیکشن لڑانے کا اعلان کیا…

Read More

آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن: احد چیمہ سمیت 6 افراد کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور(نیوزلائن) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب نے احد چیمہ سمیت 6 افراد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکر دیا۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا۔ احد چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے نا صرف جائیداد یں بنائیں بلکہ پیراگون سٹی کو غیر قانونی ٹھیکوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نیب کی جانب سے ریفرنس میں احد…

Read More

بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی عمل سے دور رپنے کا حکم نامہ جاری

فیصل آباد (نیوزلائن)بلدیاتی نمائندوں کی ہٹ دھرمی کے باعث الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں پنجاب حکومت کو بلدیاتی نمائندوں کیلئے انتخابی عمل سے دور رہنے کا حکم نامہ جاری کرنا پڑا۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017میں واضح الفاظ میں تحریر کیا گیا ہے کہ کونسلر سے لے کر ضلع کونسل کے چیئرمین اور میئرز تک کوئی بلدیاتی نمائندہ عام انتخابات میں ووٹر کے علاوہ کسی حیثیت میں حصہ نہیں لے سکتا۔بلدیاتی نمائندے استعفیٰ دئیے بغیر قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں امیدوار نہیں بن سکتے۔…

Read More

ڈبلیو ایچ او نے فیصل آباد میں بوگس پولیو سیمپلنگ پکڑ لی

فیصل آباد(احمد یٰسین)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے فیصل آباد میں پولیو کی بوگس سیمپلنگ پکڑ لی۔معاملے میں اعلیٰ افسران سمیت اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پولیو مہم کے نتائج جانچنے کیلئے پولیو ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جس کیلئے ہر شہر سے سیمپل اکٹھے کرکے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بھجوائے جاتے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو فیصل آباد سے بھجوائے گئے سیمپلوں میں بوگس سیمپل ملے ہیں۔ ایک سیمپل کو کئی کئی ناموں سے بھجوایا گیا جبکہ متعدد سیمپل دو سے زیادہ جگہوں…

Read More

مودی کے یار نواز شریف کا سیاسی دور ختم ہوچکا‘ بابر اعوان

فیصل آباد(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مودی کے یار نوازشریف اور انکے خاندان کا سیاسی دورختم ہوچکا،پی ٹی آئی نے میانوالی میں عمران خان کے جلسہ سے انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔عمران خان پانچ حلقو ں سے الیکشن لڑینگے ۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک بھر میں پانچ سو سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں،مزید تین سو امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔جن امیدواروں…

Read More