الیکشن 2018: قومی اسمبلی کے 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد

اسلام آباد(نیوزلائن)عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کے 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے، 35 حلقے تو ایسے ہیں جہاں مسترد ووٹ جیتنے والے امیدوار کے مارجن سے زیادہ تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 16 لاکھ 79 ہزار 702 ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جیتنے والے امیدواروں کے مارجن سے زیادہ رہی۔ اسی…

Read More

پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کیلئے نمبر پورہے ہیں: ثنا ء اللہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ تعداد ہے ۔ نمبر گیم ہم پوری کرچکے ہیں۔ ہمارے پاس پی ٹی آئی سے زیادہ اکثریت ہے ۔ یہ کہناہے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا۔ چنیوٹ میں نو منتخب امیدواروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے اکثریت کے طور پر مسلم لیگ ن کو ہی اپنی پارٹی قرار دیا ہے ، جوڑ توڑ کے ذریعے سے اکثریت بناناجمہوری اصولوں کے خلاف بات ہے ،…

Read More

نوازشریف کی طبیعت ناساز:اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

راولپنڈی(نیوزلائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت شدید خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس میں لے جایا گیا۔ انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی میں پمز منتقل کیا گیا ان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ رہے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی آج صبح اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تو پمز اسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے انہیں سی سی یو منتقل کرنے…

Read More

تحریک انصاف کا وفاق میں حکومت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی سے بیک چینل رابطے کر لئے ہیں۔ تحریک انصاف کو وفاق میں نمبر گیم پر نہ ہونے کا مسئلہ درپیش ہے مگر اس کے ساتھ ہی وہ ن لیگ اور پی پی پی کو باضابطہ حکومت میں شامل کرنے کی بھی خواہاں نہیں ہے۔ نیوزلائن کے مطابق یپلزپارٹی کی طرف سے اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے کا تاثر سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف نے پی پی پی سے بیک چینل رابطے کر لئے ہیں۔…

Read More

زراداری کا وفاق میں پی ٹی آئی کی غیرمشروط حمائت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن) پی پی پی پی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاق میں پی ٹی آئی کیخلاف کسی اتحاد اور پارلمینٹ سے باہر کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اور وفاق میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے گا۔ نیوزلائن کے مطابق پیپلزپارٹی نے سیاست کی ڈرٹی گیم میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی عمل پر تحفظات کے باوجود پی پی پی پی کے چیئرمین اآصف علی زرداری جلائو گھیرائو کی سیاست کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔…

Read More