سانحہ مستونگ: پیپلزپارٹی نے سیاسی سرگرمیاں عارضی معطل کردیں

پشاور(نیوزلائن) پیپلزپارٹی نے شہدائے مستونگ کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے اتنے بڑے سانحہ کے بعد میں اپنے کارکنوں کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردوں کے حملے افسوس ناک ہیں، مستونگ میں شہید سراج رئیسانی سمیت 120 معصوم انسانوں کا قتل ناقابل تلافی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا انتہا پسندوں کے مائنڈسیٹ کو شکست دینا…

Read More

مریم نواز کو جیل میں ’’ڈالر گرل‘‘ایان علی والی بیرک الاٹ

اسلام آباد(نیوزلائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سات سال قید بامشقت کی سزاپانے والی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں میڈیکل چیک اپ کے بعد قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے اور جیل میں متعلقہ بیرک میں بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں مریم نوازشریف کو وہی بیرک الاٹ کی گئی ہے جو کچھ عرصہ قبل ’’ڈالر گرل‘‘ ایان علی کو ملی تھی۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد ایان علی…

Read More

نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے:رانا ثناء کی ہرزہ سرائی

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف کی ’’محبت‘‘ میں تمام حدیں پھلانگ دیں۔ سابق وزیر قانون نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ میاں نواز شریف کا استقبال کرنا حج سے بڑا کام ہے۔میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر فیصل آباد سے استقبالی قافلہ لاہور لے جانے کا فوٹوسیشن مظاہرہ کرتے ہوئے سابق وزیر قانون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ فرمان جاری کیا۔سابق وزیر قانون کی ہرزہ سرائی کو مذہبی رہنماؤں نے توہین مذہب قرار…

Read More

نوازشریف اور مریم نواز رات کی تاریکی میں اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد(نیوزلائن)ایون فیلڈریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو رات کی تاریکی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل دونوں کو لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر نیب کی ٹیم نے حراست میں لے لیا تھا اور خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔نیوزلائن کے مطابق میاں نواز شریف کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ایون…

Read More