خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے: جسٹس شوکت عزیز

راولپنڈی(نیوزلائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ خوف اور جبر کی فضا کا پچاس فیصد ذمہ دار عدلیہ کو سمجھتا ہوں، موجودہ ملکی حالات کی 50 فیصد ذمے داری عدلیہ اور باقی 50 فیصد دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے، پاکستان کا موازنہ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کیا جا سکتا ہے، بھارت ہم…

Read More

فیصل آباد میں انتخابی ریلی نکالنے پر بلاول بھٹو کو نوٹس

فیصل آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصل آباد میں ریلی نکالنے پر ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔اور 24 جولائی تک خودپیش ہونے یا اپنے نمائندے کے ذریعے جواب طلب کر لیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے ریلی الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکالی۔ ریلی کیلئے پی پی پی یا بلاول بھٹو نے پیشگی اجازت بھی نہیں لی۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کی مقامی…

Read More

فیصل آباد میں شہباز شریف کا پاور شو بھی بری طرح ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن )مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف کا میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کے گڑھ فیصل آباد میں پہلا پاور شو ہی بری طرح ناکام رہا۔ سابق وزیر قانون سمیت ن لیگ کے 31امیدوار مل کر بھی 3100لوگ جلسہ گاہ میں اکٹھے نہ کرسکے۔ میاں نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران لڑے گئے الیکشن 2002میں سابق میئر چوہدری شیر علی نے اس سے دس گنا زائد لوگ اکٹھے کرکے فیصل آباد میں ن لیگ کی مضبوطی کا ثبوت دیدیا تھا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More