نواز،شہباز خفیہ ملاقات: ممکنہ این آر او ، حکومت سازی بارے مشاورت

اسلام آباد(نیوزلائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پمز ہسپتال میں خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کیلئے شہباز شریف ہسپتال کے عقبی گیٹ سے آئے جبکہ ان کے آنے پر عقبی طرف کی تمام لائٹس بند کردی گئیں ۔ ملاقات دونوں بھائیوں میں ون ٹو ون ہوئی اور اس دوران ہسپتال کے عملے کو بھی کمرے سے نکال دیا گیا۔ ملاقات کیلئے آنے پر شہباز شریف کے ساتھ دو اور بھی شخصیات تھیں مگر نواز شہباز…

Read More

بدعنوانی میں ملوث بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا : چیئرمین نیب

اسلام آباد(نیوزلائن) چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کے زیرِ صدارت قومی احتساب بیورو (نیب) کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی میں ملوث مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی گئی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا۔ بلا امتیاز اور ٹھوس شواہد پر مبینہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے وقت الزام کی نوعیت اور بیرونِ ملک فرار سمیت دیگر پہلوؤں…

Read More

نواز شریف کی حالت تسلی بخش : پمز سے واپس اڈیالہ جیل متقل

اسلام آباد (نیوزلائن) سابق وزیرِاعظم گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹس کیے گئے، ڈاکٹروں نے حالت تسلی بخش قرار دیدی۔ سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ انھیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی رپورٹ دیکھ کر کیا گیا۔ نواز شریف کے جاتے ہی پمز ہسپتال سے پولیس کی بھاری نفری کو ہٹا لیا گیا ہے۔ اتوار سے پمز میں تعینات پولیس افسران اور اہلکار بھی چلے…

Read More