الیکشن ڈیوٹی: 10ہزار سپیشل پولیس اہلکار وں کی جعلی بھرتی کا انکشاف

فیصل آباد(ایم اے چوہدری)الیکشن 2018کی ڈیوٹی کیلئے فیصل آباد پولیس کادس ہزارجعلی سپیشل پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ حقیقت میں ایک بھی اہلکار بھرتی نہیں کیا گیا ۔ کاغذات میں جعلی بھرتیاں ظاہر کرکے جعلی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے الیکشن کیلئے ایس او پی اور ڈیوٹی روسٹر بنایا تو اس میں پولیس کی موجود نفری کے علاوہ 13ہزار 227سپیشل پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کی انٹریاں بھی کی گئیں۔ رضاکاروں کے علاوہ دس ہزار کے لگ بھگ سپیشل پولیس اہلکاروں…

Read More

قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب : سپیکر کا چناؤ کیا جائیگا

  اسلام آباد (نیوزلائن)صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کرلیا ہے۔قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ جس کے بعد اسپیکر کا چناؤ ہوگا۔بعدازاں نومنتخب سپیکر حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی سپیکر کا چناؤ کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قائد ایوان کا انتخاب یوم آزادی کی تعطیل کے بعد ہوگا۔امکان ہے کہ 16اگست کو نومنتخب وزیراعظم حلف اٹھائیں گے۔

Read More

سی پی این ای میڈیا سیفٹی اینڈ سیکورٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان

کراچی (نیوزلائن) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی میڈیا سیفٹی اینڈ سیکورٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق میڈیا سیفٹی اینڈ سیکورٹی کمیٹی کے مقاصدمیں اخبارات و جرائد / میڈیا ہاؤسز کے ملازمین اور ایڈیٹروں کو سیکورٹی کے حوالے سے خطرات کی تشخیص اور ان کے لئے سیکورٹی آڈٹ تجویز کرنا اور سیکورٹی اداروں سے رابطے قائم کرنا ہے۔ کمیٹی اپنے فیصلوں، سفارشات اور کارکردگی کے بارے میں سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرے…

Read More

اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل ٗ پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد (نیوزلائن)وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ٗ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنھیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے…

Read More