سانحہ بہاولپور‘ 125خاندان اپنے پیاروں کی زندگی موت سے بے خبر

بہاولپور(نیوزلائن)بہاولپور سانحہ میں اپنے پیاروں سے بچھڑ جانے والوں بارے ان کے لواحقین ابھی تک نہیں جان پائے کہ وہ زندہ ہیں یا موت کے منہ میں چلے گئے۔سانحہ کا شکار 125افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ڈی این اے سے ان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس کی رپورٹ میں مزید ایک ہفتہ لگنے کا امکان ہے۔ شناخت نہ ہونے والی ایک بھی لاش لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی اور پنجاب حکومت نے ناقابل شناخت 125سوختہ لاشوں کو نمبر لگا تدفین کردی ہے۔ ڈی این اے رپورٹ آنے پر لواحقین کو قبر کا نمبر بتا دیا جائے گا۔ ابھی تک لوگ اپنے پیاروں کا انتظار کر رہے ہیں اور اس امید میں ہیں شائدکوئی معجزہ ہو جائے اور ان کا پیارا زندہ ہو اور مرنے والا کسی دوسرے کا لخت جگر نکل آئے۔

Related posts