فلائی دبئی مسافروں کو پاکستان لے آئی ‘ سامان دبئی چھوڑ آئی



لاہور(نیوزلائن)فلائی دبئی پاکستانی عمرہ زائرین کو تو لاہور لے آئی مگر انکا سامان دبئی میں چھوڑ آئی۔ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سامان کے حصول کیلئے مسافروں کو دوبارہ آنے اور کئی دن بعد کا ٹائم دیا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فلائی دبئی کی فلائٹ سے سعودی عرب سے براستہ دبئی ‘ لاہور پہنچنے والے پاکستانی عمرہ زائرین کو اس وقت شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں یہ علم ہوا کے وہ خود تو پاکستان پہنچ چکے ہیں مگر ان کا سامان پاکستان نہیں پہنچ سکا۔ مسافروں نے مزید پڑتال کی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان تو دبئی میں ہی رہ گیا ہے۔واقعہ فلائی دبئی کی فلائیٹ کے مسافروں کیساتھ پیش آیا۔ پاکستان لانے والے مسافروں کو لاہور پہنچانے والی فلائیٹ کے عملے کا سامان کی گمشدگی پر افسوس اور ندامت کا اظہار کرنے کی بجائے فلائیٹ عملے اور فلائی دبئی کے حکام نے اسے ایک روٹین کا معاملہ قرار دیا زیادہ استفسار کرنے والے مسافروں کو صاف جواب دیدیا گیا کہ وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ چند دن بعد ہی رابطہ کیا جائے ۔ فلائی دبئی کے حکام نے سامان کو فوری پاکستان لانے کی بھی یقین دہانی نہیں کرائی اور اس عمل میں چند دن لگنے کا ہی کہا جاتا رہا۔ اس صورتحال پر مسافروں کو شدید مشکل کا سامنا رہا اور بعض ایسے مسافروں کو تو زیادہ ہی مشکل کا سامنا رہا جو لاہور سے بھی دور کے علاقوں کے تھے۔ مسافروں نے فلائی دبئی کے عملے کی غفلت و لاپرواہی پر شدید احتجاج کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی غفلت کا مظاہرہ کرنے والی فلائیٹ کمپنی کے خلاف ایکشن لیا جائے اور انہیں مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر بھاری جرمانے کئے جائیں۔
FZ8287فلائیٹ

Related posts

Leave a Comment