پنجاب فوڈ اتھارٹی گلی محلوں میں غریبوں کیخلاف کارروائیوں تک محدود

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلی اشیاء بنانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور میاں شہباز شریف کے ویژن کے بالکل الٹ کام کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے صوبہ بھر میں اتھارٹی کی کارروائیاں گلی محلوں میں غریب دکانداروں‘ چھوٹے ریسٹورنٹس‘ ریڑھی چھابڑی والوں اور سکولوں کی کینٹینوں تک محدود کر دیا ہے جبکہ زہریلی اشیاء بنانے والوں بارے تمام معلومات اور ثبوت موجود ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام پر وزیراعلیٰ…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تاریخ کا انوکھا اور شرمناک ریکارڈ قائم کردیا

فیصل آباد(ایچ وائی احمد)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے دنیا کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو شائد ہی کوئی توڑ سکے۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں یونیورسٹی حکام سے زیادہ پنجاب کی نااہل اورقانون سے لاعلم بیوروکریسی نے ادا کیا ہے۔ اس شرمناک ریکارڈ کو قائم کرنے میں بیوروکریسی کو خصوصی معاونت وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے فراہم کی۔ نیوزلائن کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ اس میں بیک وقت دو وائس چانسلر تعینات ہیں اور دونوں ہی…

Read More

لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتوں میں کام ٹھپ، مشینیں بند، مزدور پریشان

فیصل آباد(نیوزلائن)چھوٹے صنعتی یونٹس میں کام کی کمی کے باعث مالکان کی جانب سے پہلے ہی مزدوروں کی تعداد محدود رکھی جانے لگی ہے، ایسے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے باقی ماندہ مزدور بھی بے روزگاری کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ صنعتی شہر میں گرمی کی شدت میں لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے ہوا ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ گھریلو صارفین کی مشکلات اپنی جگہ، چھوٹے صنعتی یونٹ بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی بدولت کام نہ ہونے کی وجہ…

Read More

قائداعظم سولر پارک ملکی تاریخ کا مہنگا ترین منصوبہ بن گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)قائداعظم سولر پارک ملکی تاریخ کا مہنگا ترین منصوبہ بن گیا تاہم منصوبے پر200 ارب روپے خرچ کرنے کے بعد صرف 160 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک صرف 400میگاواٹ کے پلانٹس لگائے گئے ہیں جس میں سے 100 میگاواٹ کا ایک پلانٹ پنجاب حکومت نے لگایا اور 300 میگاواٹ کا پلانٹ زونرجی کمپنی نے لگایا، زونرجی نے 9000 میگاواٹ کا پلانٹ لگانا تھا تاہم منصوبہ تاخیر کاشکار ہوتا نظر آ رہا ہے، منصوبے کے ٹیرف کے حوالے سے بھی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے،…

Read More

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز مکمل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے قیام کے پانچ ماہ بعد پنجاب حکومت نے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹیکنوکریٹ ممبرز کی نامزدگی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور احمد کمیٹی کے کنوینئر، سیکرٹری سکولز ملک اللہ بخش کمیٹی سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی دس ممبران پر مشتمل ہے جس میں چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی، لسہعت یونیورسٹی آف مینجمنٹ…

Read More