پیمرا کا تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ان کی نشریات کو بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پیمرا نے حکم دیا ہے کہ تمام نیوز چینلز کی نشریات کو بحال کر دیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیشِ نظر پیمرا نے تمام نیوز چینل کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ پیمرا کے مطابق میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت براہ راست کوریج نہ کرے۔…

Read More

ہائیکورٹ نے پیمرا کو سیون نیوز کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو سیون نیوزکیخلاف کارروائی سے روکدیا۔عدالت عالیہ میں سیون نیوز کی مینجمنٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پیمرا کا سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے اور اس سے مالی طور پر سیون نیوز کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ عدالت عالیہ نے اس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیون نیوز کی نشریات معطل کرنے سے روک دیا اور پیمرا سے اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔اس سے قبل…

Read More

صحافی احمد نورانی پر حملے کیخلاف آر آئی یو جے کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی دارلحکومت میں سنیئر صحافی احمد نوارنی پر قاتلانہ حملہ کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کی کال پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے پیر تک ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں حملہ کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگانے اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ،آر آئی یو جے اور این پی سی کے مشترکہ اجلاس میں سنیئر صحافیوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،احتجاجی…

Read More

شرمناک رپورٹ نشر کرنے پر 7 نیوز کی نشریات ایک ہفتہ کیلئے معطل

اسلام آباد( نیوزلائن)غیر مصدقہ ‘ من گھڑت‘ غیر پیشہ وارانہ ‘ اور انتہائی شرمناک رپورٹ نشر کرکے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کی عزت سے کھلواڑ کرنے اور یونیورسٹی کی بدنامی کا موجب بننے پرپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے ‘ اورسیون نیوز کے خاتون سمیت تینوں ڈائریکٹرز اور نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور سات روز تک بار بار معذرت نشر کرنے کا حکم جاری کردیا۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا اتھارٹی کے…

Read More

لاہور سے پراسرار غائب ہونیوالی ’’غریب ‘‘ خاتون صحافی بازیاب

اسلام آباد(نیوزلائن)لاہور سے پراسرارطور پر غائب ہونیوالی غریب خاتون صحافی اڑھائی سال بعد پراسرار انداز میں ہی بازیاب ہو گئی ہے۔ خاتون صحافی کا اغواء بھی تسلیم نہ کرنے والے اس کی بازیابی کا کریڈٹ لینے کو سرگرداں ہیں ۔ خاتون صحافی کی تلاش میں ناکامی اور’’ نامعلوم افراد‘‘ کے دباؤ کا مقابلہ نہ کرسکنے پر اس کے بھائی نے خود کشی کر لی۔خاتون صحافی پر اغواء کے بعد بڑا ظلم یہ ہوا کہ صحافیوں کی نمائندگی کی دعویدار کسی تنظیم نے اس کی بازیابی کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔ستم بالائے…

Read More