لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیدئیے

لاہور(نیوزلائن)عام انتخابات کی تیاریوں کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذاتِ نامزدگی کالعدم کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ نئے کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کئے جائیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے آئینی ماہر سعد رسول کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔…

Read More

زرداری کی پیپلز پارٹی فارغ: بلاول اپنی پارٹی الیکشن میں اتاریں گے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں سابق صدر زرداری کی پیپلز پارٹی کو انتخابی میدان سے دور رکھیں گے ۔ جبکہ الیکشن بلاول کی سیاس جماعت پر لڑا جائے گا۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مابین اس حوالے سے کافی عرصہ سے اختلاف چلا آرہا تھا مگر اب اس بارے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اس فیصلے سے آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا ہے اور اختلاف کے باوجود زرداری نے فیصلے کو تسلیم…

Read More

ملک بھر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے‘ سمری تیار

اسلام آباد(نیوزلائن) وزیرِ اعظم نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی۔ صدرِ مملکت الیکشن کے انعقاد کی سمری پر جلد دستخط کریں گے۔ نیوزلائن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018ء کو ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کر دی ہے۔ صدرِ مملکت الیکشن کے انعقاد کی سمری پر جلد دستخط کریں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر کو 25، 26 اور 27 جولائی کی…

Read More

انتخابات میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے

لاہور(نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے ، الیکشن کمیشن نے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ…

Read More

نئی حلقہ بندیوں پرملک بھر سے 542 اعتراضات جمع

اسلام آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں پر اعتراجات کی بھرمار ہو گئی ۔ ملک بھر سے 542اعتراضات جمع ہوئے ۔ قومی اسمبلی کے حلقوں کی نسبت صوبائی اسمبلیوں پر اعتراضات زیادہ رہے۔ سب سے زیادہ اعتراضات پنجاب میں ہوئے جبکہ بلوچستان میں سب سے کم اعتراضات جمع کروائے گئے۔ نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات بہت بڑی تعداد میں جمع کروائے گئے ہیں مگر ماہرین ان میں سے بہت بڑی تعداد میں اعتراضات کو قواعد کے مطابق قرار نہیں دے رہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں…

Read More