صادق سنجرانی چیئرمین ‘ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(نیوزلائن)سینیٹ میں اپوزیشن کے اتحاد نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو بالاخر نیا چیئرمین سینیٹ منتخب کرا لیا ہے۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں 103 سینیٹرز نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ صادق سنجرانی کو 57 جبکہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجا ظفر الحق صرف 43 ووٹ حاصل کر پائے۔ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حلف لیا جس کے فوری بعد انہوں نے ایوانِ بالا کے قائد کی نشست سنبھال لی۔ اس کے…

Read More

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اورسلیم مانڈوی والا ڈپٹی‘پیپلزپارٹی کااعلان

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرصادق سنجرانی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا ہمارے امیدوار ہونگے، تعداد بتاناچیٹنگ ہوگی،نون لیگ کومعلوم ہوجائے گا ہمارے پاس کتنی تعداد ہے،رضاربانی کیلئے دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں دوسراپلان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں کااجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری نے کی ۔اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی جانب سے…

Read More

چیئرمین کا انتخاب: سینیٹ اجلاس 12مارچ کو طلب

اسلام آباد(نیوزلائن)سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے ایوان بالا کا اجلاس 12مارچ کی صبح 10بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی نومنتخب 52ارکان سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد اجلاس شام 4بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔ اس دوران چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ بیلٹ سے ہوگا۔ گنتی کے فوری بعد کامیاب امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا ۔ اور اجلاس کے دوران ہی نومنتخب چیئرمین اور…

Read More

سینٹ الیکشن: پیپلز پارٹی نے سیاسی منظر نامہ ہی بدل ڈالا

تجزیہ :حامد یٰسین سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے سیاسی منظر نامہ ہی بدل ڈالا ہے۔کرشنا کماری‘ انور لعل دین‘ جیسے چہرے سینٹ میں پہنچا کر پی پی پی نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ ہی محکوم طبقات کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ سینٹ کیلئے پی پی پی سے بہتر چہرے کسی نے نہیں دئیے۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب سے ٹیکنوکریٹ منتخب ہونے والے دونوں سینیٹرز ایسے ہیں کہ جمہوریت سے ہی اعتبار اٹھنے لگتا ہے۔ اسحاق ڈار اشتہاری تھے اور عدالت کو مطلوب تھے ۔ مگر اس…

Read More

سینیٹ الیکشن:پنجاب ن لیگ‘ سندھ پی پی کامیاب‘ خیبر میں اپ سیٹ

اسلام آباد(نیوزلائن)سینٹ الیکشن میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ گیارہ آزاد امیدوارکامیاب ہوگئے ہیں۔ سندھ میں دس نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پی پی پی نے اپنے ہونے کا احساس دلایا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی پانچ نشستیں جیت سکی ‘ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو دو نشستیں جیت گئیں۔سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے حمایت یافتہ 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ پیپلز پارٹی 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے نمبر پررہی ہے۔ پنجاب میں ایک اپ…

Read More