جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو کیمپس میں رنگین محفل‘ اہم شخصیات کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں شراب شباب کا مخلوط رت جگا‘طلباء و طالبات اور یونیورسٹی کی اہم میل و فی میل شخصیات رات بھر جام لنڈاتے اور رقص بدتمیزی کرتے رہے۔یونیورسٹی کی ایک اہم شخصیت کے زیرکنٹرول ہونیوالی ”محفل خاص“ یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سجائی گئی۔ پارٹی کے اختتام پر شراب کے نشے میں دھت طلباء کی ریس لگاتی دس کاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور”رنگین محفل“ سجانے کے بعد واپس جاتے امیر زادے اور انکی فی میل پارٹنرززخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔نیوزلائن کے مطابق جی…

Read More

ن لیگ کے گڑھ لاہور میں سالانہ 20ارب کی بجلی چوری

لاہور(نیوزلائن)بجلی چوری پورے پاکستان کا مسئلہ ہے ۔ مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہورمیں سالانہ 20 ارب کی بجلی چوری کی جا رہی ہے،لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کے حلقے میں بجلی چوروں کی بھرمار ہے اور حکومت خاموش تماشائی ہے،لیسکو کے مطابق نواز شریف کے حلقے این اے 120گوالمنڈی ،نسبت روڈ ،ریلوے روڈ ،پرانی فوڈ سٹریٹ میں 20 ارب کا نقصان ہوا ہے، ماہانہ 10 لاکھ یونٹ چوری ہوتے ہیں۔وزیر اعظم کے حلقے میں ماہانہ تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ کی بجلی چوری ہو رہی ہے،لیسکو کے چیف…

Read More

پنجاب فوڈ اتھارٹی گلی محلوں میں غریبوں کیخلاف کارروائیوں تک محدود

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلی اشیاء بنانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور میاں شہباز شریف کے ویژن کے بالکل الٹ کام کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے صوبہ بھر میں اتھارٹی کی کارروائیاں گلی محلوں میں غریب دکانداروں‘ چھوٹے ریسٹورنٹس‘ ریڑھی چھابڑی والوں اور سکولوں کی کینٹینوں تک محدود کر دیا ہے جبکہ زہریلی اشیاء بنانے والوں بارے تمام معلومات اور ثبوت موجود ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام پر وزیراعلیٰ…

Read More

قائداعظم سولر پارک ملکی تاریخ کا مہنگا ترین منصوبہ بن گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)قائداعظم سولر پارک ملکی تاریخ کا مہنگا ترین منصوبہ بن گیا تاہم منصوبے پر200 ارب روپے خرچ کرنے کے بعد صرف 160 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک صرف 400میگاواٹ کے پلانٹس لگائے گئے ہیں جس میں سے 100 میگاواٹ کا ایک پلانٹ پنجاب حکومت نے لگایا اور 300 میگاواٹ کا پلانٹ زونرجی کمپنی نے لگایا، زونرجی نے 9000 میگاواٹ کا پلانٹ لگانا تھا تاہم منصوبہ تاخیر کاشکار ہوتا نظر آ رہا ہے، منصوبے کے ٹیرف کے حوالے سے بھی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے،…

Read More

برطانیہ میں پاکستان سے بھی زیادہ تیزاب گردی‘ عالمی ادارے خاموش

اسلام آباد(نیوزلائن)برطانیہ میں پاکستان سے بھی زیادہ تیزاب گردی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔تیزاب گردی کے واقعات کا آبادی کی شرح سے تناسب سامنے رکھا جائے تو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تیزاب گردی کے حوالے سے اقوم متحدہ کے ذیلی اداروں اور عالمی این جی اوز کے ذریعے بدنام کئے جانے والے درجنوں ترقی پذیر ممالک سے بھی زیادہ تیزاب گردی کے واقعات برطانیہ میں ہو رہے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق دنیا میں مہذب معاشرے کی شناخت رکھنے والا برطانیہ بھی تیزاب گردی کا شکار ہونے لگا جہاں خواتین کے…

Read More