فنڈز نہ ہونے سے ترقیاتی کام تاخیر کاشکار ہیں،میئر کراچی

کراچی(نیوزلائن)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مختلف لینڈ کنٹرول اداروں سے اجازت لینے اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تر قیاتی کا موں میں تا خیر ہوتی ہے ، جب تک لینڈ کنٹرول ایک ادارے کے پاس نہیں ہوگا بہتری نہیں آئے گی، ملیر کالا بورڈ پر سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو ٹر یفک جام سے نجات ملے گی، وزیر اعلیٰ سندھ نے ترمیم شدہPC-I کی منظوری دے دی ہے اور اب اس منصوبہ کی مجموعی لاگت سوا ارب روپے ہے ، شہریوں کی سہولت…

Read More

پیپلز پارٹی نے آئندہ حکمت عملی کے لئے سر جوڑ لئے

کراچی(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ حکمت عملی کے لئے سر جوڑ لئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جوڑ توڑ اور پارلیمانی سیاست کی پالیسی ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت ڈی ریل کرنے میں کسی کی مدد نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی فرالک تالپور، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن کے سیاسی…

Read More

چینی ڈاکٹر کراچی میں آنکھ کے 500 مفت آپریشن کریں گے

کراچی(نیوزلائن)پاکستان اور چین کے درمیاں تعلق ممالک کے روایتی تعلقات سے کہیں مختلف ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ تعلق دراصل ایک ایسا سچا رشتہ ہے جو صرف حکومتوں ہی نہیں بلکہ عوام کے درمیان بھی بے حد مضبوط ہے۔ اس پرخلوص دوستی کی ایک اور خوبصورت مثال یہ ہے کہ چینی ڈاکٹر اگلے ماہ پاکستان آ رہے ہیں اور کراچی میں یہ ڈاکٹر آنکھ کے 500 مفت آپریشن کریں گے۔ یہ آپریشن کراچی میں پاکستان آئی بینک سوسائٹی ہسپتال میں 10 جنوری سے 24 جنوری کے درمیان کیے…

Read More

کراچی:اداروں کی الگ ترجیحات، تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ ہو سکا

کراچی(نیوزلائن) بلدیہ عظمیٰ کراچی، ادارہ ترقیات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیرقانونی قبضوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے لیے کیے جانے والے اجلاس کے بعد تاحال کسی قسم کا آپریشن شروع نہیں کرسکے ۔باخبر ذرائع کے مطابق تینوں ادارے مشترکہ اجلاس کے باوجود ایک صفحے پر نہیں آسکے ہیں،تینوں کی تجاوزات وچائناکٹنگ کے حوالے سے الگ الگ ترجیحات ہیں،کے ایم سی خود کو صر ف رفاہی پلاٹوں پر ہونے والے قبضوں تک محدود رکھناچاہتی ہے جبکہ ادارہ ترقیات کراچی صرف کمرشل پلاٹوں کو نشانہ بنارہاہے اسی طرح ایس بی سی…

Read More

بینظیر بھٹو کی دسویں برسی:فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

کراچی(نیوزلائن) شہید بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کے حوالے سے 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں لاڑکانہ پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، نوڈیرو ہاؤس اور گڑھی خدا بخش بھٹو کی سیکیورٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پولیس کمانڈوز ،اسپیشل برانچ اور سادہ لباس اہلکاروں سمیت 8900پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے ، جن میں 71اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہوں گے جبکہ دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز بھی…

Read More