ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور( نیوزلائن)غازی چوک میں تعینات ٹریفک وارڈن نے دس سالہ بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنا دی، رکشہ سوار اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ٹریفک وارڈن سید اسد عباس نے بتایا کہ وہ غازی چوک میں مینول ٹریفک کو کنٹرول کر رہا تھا کہ اسی دورا ن ایک رکشے میں بیٹھے ہوئے بچے نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق میں نے دوڑ کر رکشے کاپیچھا کیا جس نے کچھ دور جا کر بچے کو پھینک دیا اور فرار ہو گیا ۔…

Read More

رانا ثناء کی دھوکے بازی: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

لاہور(نیوزلائن)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چیئرنگ کراس چوک مال روڈ پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دور کے باوجود ڈیڈ لاک بر قرار رہا جس کے باعث سیون کلب جانے والی خواتین کا وفد واپس مال روڈ پر آ گیا ،محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بر قرار رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے…

Read More

کشمالہ طارق کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت شروع

لاہور (نیوزلائن) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی خاتون محتسب کشمالہ طارق کی میرٹ کے برعکس تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت شروع کردی ہے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار رحمت قریشی نے موقف اختیار کیا کہ کشمالہ طارق کو آئین اور قوانین کے برعکس وفاقی خاتون محتسب کے عہدے پر تعینات کیا گیا،کشمالہ طارق آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت دی گئی اہلیت پر پورا نہیں اترتیں،آئین اور قوانین…

Read More

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈ ل:2 گرفتارافسر وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

لاہور(نیوزلائن) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈ ل میں گرفتار ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید اور عارف بٹ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کیس میں وعدہ معاف گراہ بننے کی درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے پنجاب حکومت کے دو گرفتار افسران کی رپورٹ پیش کی۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان کے تحریری جواب میں وہ وعدہ معاف گواہ بن گئے جس پر چیئرمین نیب نے بھی انہیں معاف کردیا ۔نیب کے وکیل…

Read More

پی ایس ایل کا پلے آف: لاہور میں زندگی مسکرادی

لاہور(احمد یٰسین)پی ایس ایل کے پلے آف میچ کو شہریوں نے بھرپور رسپونس دیا ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاسفر مزید آسان ہو جائے گا۔ غیرملکی کرکٹرز سمیت پی ایس ایل کے پلے آف میچ سے لاہور میں زندگی بھرپور انداز میں مسکرا رہی ہے۔ اہل لاہور نے بسنت سے محرومی کو پی ایس ایل میچ بھرپور انداز میں منا کر پورا کیا۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بیس بیس اوورز کا میچ ایک رنز سے پشاور جیت کے دوسرے پلے آف جسے سیمی فائنل…

Read More