نوازشریف کی سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا‘ مریم اورنگ زیب

اسلام آباد (نیوزلائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا ہے جس سے ہمارے مخالفین کو ڈرنا چاہیے ٗیہ فیصلہ وہی مذاق ہے جو ملک کے 17 وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا ٗجو ٹرائل مکمل نہیں ہوا اس پر منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کردیا گیا ٗ (ن) لیگ کے ووٹر دل چھوٹا نہ کریں، جس عزم کو ووٹر نے اٹھایا اس فیصلے کے بعد وہ اور بھی مضبوط ہوگا، ملک میں ووٹ کی پامالی…

Read More

احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں: جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد (نیوزلائن) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ’ احتساب سب کیلئے‘کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں، بدعنوانی ایک ناسور ہے ،خاتمہ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے، تمام انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق عمل جبکہ کرپشن سے متعلق شکایت کنندگان کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے یہ بات جمعرات کو کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔…

Read More

پنجاب و سندھ کیلئے پانی کی قلت 65 فیصد تک پہنچ گئی، ارسا

اسلام آباد (نیوزلائن)ڈیموں میں کم پانی آنے کے باعث پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی قلت 65 فیصد تک پہنچ گئی ، ترجمان ارسا نے بتایا کہ اسکردو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باوجود پانی کی دستیابی کم ہے۔ترجمان ارسا کے مطابق ڈیموں میں پانی کی قلت کے باعث پنجاب کو 61 ہزار 800 کیوسک شیئر کے مقابلے 21 ہزار 600 کیوسک پانی مل رہا ہے ٗسندھ کو 39 ہزار کیوسک شیئر کے مقابلے میں 13 ہزار 700 کیوسک پانی دیا جارہا ہے ۔ترجمان…

Read More

دہشتگردی کے خلاف جنگ پر 10 سال میں 297 ارب خرچ

اسلام آباد(نیوزلائن)دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی 10 سال کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے 152 ارب 92 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ پر 297 ارب 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، وزارت خزانہ کے مطابق ضرب عضب کے آئی ڈی پیز کے لئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ۔ سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے لئے 33…

Read More

ججز کے خلاف تمام ریفرنسز جون تک نمٹادیے جائیں گے

اسلام آباد (نیوزلائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف دائرتمام ریفرنسز رواں سال جون تک نمٹادیے جائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا اور بار کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنسز نتائج کی پرواہ کیے بغیر نمٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر کچھ ریفرنسز میں تاخیر ہوئی ہے اسے کوتاہی بھی سمجھ لیں لیکن ساری ذمہ داری…

Read More