پراپرٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے10ہزار سیٹھوں کازیرتعمیرکاڈرامہ

ملتان(نیوزلائن)پراپرٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے زیرتعمیرکاڈرامہ،10ہزارسے زائد کمرشل و رہائشی عمارتوں کاانکشاف ہواہے ۔تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز نے 10ہزار سے زائد ایسی کمرشل ورہائشی عمارتوں کا کھوج لگا لیا ہے جن کے مالکان نے گزشتہ3سال سے تعمیر مکمل ہو نے کے باوجودپراپرٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں زیر تعمیر لکھوا یا ہو اتھا۔ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے ان کمرشل و رہائشی بلڈنگز مالکان کو آخری نوٹسزبھجوا د ئیے۔ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں عمارتیں سیل کر کے ٹیکس وصول…

Read More

ایم ڈی اے کاغیرمنظورشدہ تعمیرات‘تجاوزات کیخلا ف آپریشن

ملتان(نیوزلائن)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملتان بائی پاس روڈ نزد حسن سوالی چوک پر محمد شفیق،ملتان بائی پاس روڈ نزد بہاولپور بائی پاس پر حاجی محمد اسلم ،شاہ رکن عالم کالونی ایل بلاک میں محمد عزیز اور قائم دین کی غیرقانونی تعمیرات مسمارکردیں۔ فاطمہ جناح ٹائون میں موجود او نٹو ں کو نکال دیا اور تجاوزات گراکر گیٹ کو کلیئر کردیا۔ دریں اثناء میونسپل کارپوریشن کے عملے نے سامورانا نزد ناگ شاہ پر غیر قانونی بکرامنڈی کو موضع…

Read More

محفل سے گرفتار حسین ”مہمانوں“ کو ایس ایچ او نے اپنا کمرہ پیش کر دیا

ملتان(نیوزلائن)رقص و سرور کی محفل سے گرفتار حسیناﺅں کے پولیس اہلکار بھی گرویدہ ہو گئے اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے حسین ”مہمانوں“ کو اپنا کمرہ پیش کر دیا۔ سردی سے بچنے کیلئے گرم لحاف دیا اور صبح سویرے گرما گرم شاندار ناشتہ بھی پیش کیا گیا، اور تو اور حسیناﺅں کے شوق کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلئے سگریٹ بھی منگوائے گئے۔ ایس ایچ او سٹی ملتان کے کمرے میں ٹھہری یہ رقاصائیں گزشتہ رات رقص و سرور کی محفل گرما رہی تھیں کہ پولیس نے چھاپہ…

Read More

ملتان:گرفتار وکلا کی رہائی کےلئے وکیلوں کا دھرنا جاری

ملتان(نیوزلائن)نیوجوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلا کی رہائی کےلئے وکیلوں کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاءکی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلاءنے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے۔ دھرنا دینے والے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا،مظاہرین نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں…

Read More

ملتان سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی اوور بلنگ بند نہ ہوسکی

ملتان (نیوزلائن)وزارت توانائی پاور ڈویژن کے احکامات اور حکومت کی جانب سے اووربلنگ کے خلاف قانون سازی کے باوجود بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے اووربلنگ اور زائد یونٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ وفاقی وزیر توانائی کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی جانب سے 15سے 20ارب کی اووربلنگ کے اعتراف کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہو سکی ۔زرعی ٹیوب ویل صارفین کی جانب سے بھی اوورچارجنگ، اووربلنگ اور اضافی یونٹ ڈالنے کی شکایات بدستور موجود ہیں ۔علاوہ ازیں میپکو سستے داموں میٹروں کی خریداری کے باوجود…

Read More