زرعی یونیورسٹی کے شہباز ٹاؤن میں چرچ کا افتتاح

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اندر واقع شہباز ٹاؤن میں 60ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے یونیورسٹی چرچ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال اور بشپ آف فیصل آباد جوزف ارشد نے چرچ کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کہا کہ اسلام سلامتی اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔ یونیورسٹی میں چرچ کی تعمیر سے قائد اعظمؒ کاپیغام حقیقی معنوں میں شرمندۂ تعبیر ہوا ہے ۔ قائد اعظم نے پاکستان میں…

Read More

ایس پی ایڈمن کی ’’ہٹ دھرمی ‘‘غریب حوالدار کی جان لے گئی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے ایس پی ایڈمن ‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور دیگر اعلیٰ افسران کی ہٹ دھرمی اور سخت گیری کی وجہ سے دل کے مرض میں مبتلا حوالدار جان کی بازی ہار گیا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زاہد حسین طویل عرصہ سے دل کے مرض میں مبتلا تھا اور ڈاکٹرز اسے فیلڈ ڈیوٹی کیلئے’’ ان فٹ‘‘ قرار دے چکے تھے ۔فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے ہیڈکانسٹیبل کی انجیوگرافی اوردل کی شریانوں میں سٹنٹ ڈالے جانے بارے آگاہی ہونے کے باوجودفیصل آباد…

Read More

میئر کے بھائی نے کار ریس کیلئے ایف ڈی اے سٹی اجاڑ دیا

فیصل آباد(نیوزلائن)میئر کے بھائی نے کار ریس کیلئے ایف ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے100درخت جڑ سے اکھاڑ دئیے۔ ایف ڈی اے سٹی میں اودھم مچاڈالا۔ ڈپٹی کمشنر کے مراسلے کیساتھ پر کارریس کے انتظامات کرنیوالے میئر کے بھائی نے ایف ڈی اے کی اراضی کو استعمال کرنے کیلئے ایف ڈی اے حکام سے اجازت لینا بھی گوارہ نہ کیا۔ بھائی کی کارستانیوں پر ڈی جی ایف ڈی اے شدید ناراض‘ درختوں کی کٹائی اور ہاؤسنگ سکیم کو اجاڑنے والے اقدامات سے نہ روکنے پر عملے کی سرزنش کر ڈالی۔نیوزلائن…

Read More

موبائل ٹاورز قوانین:میئر لاعلم‘ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں لگے تمام موبائل فوں تاورز کی تنصیب غیرقانونی ہوئی ہے۔ موبائل ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد ایک فیصد بھی نہیں کیا جا رہا۔ قوانین پر عمل درآمد کے ذمہ دار خود قوانین سے لاعلم اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق موبائل فون ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے قانون تو موجود ہے اور پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے رکھا…

Read More

جشن بہاراں میلے کا رنگا رنگ آغاز‘ شہری دیکھنے امنڈ آئے

فیصل آباد (نیوزلائن) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے زیرانتظام جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کے دوران رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔پی ایچ کے سنگ بہار کا جشن منانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امنڈ آئے۔ باغ جناح میں پھولوں کی نمائش لگائی گئی۔نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کیا۔ اس موقع پر وائس چےئرمین پی ایچ اے حاجی خالد سعید‘ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد آصف،ڈائریکٹرمارکیٹنگ پی ایچ اے طارق خاں نیازی‘ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ نثاراور سول سوسائٹی کے افرادکی…

Read More