فیصل آباد پولیس خطرناک اشتہاریوں کیخلاف آپریشن میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کیخلاف آپریشن بری طرح ناکام ثابت ہوا۔سی پی او فیصل آباد کیٹگری اے میں شامل خطرناک اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر شدید ناراض‘ ایس پیز اور‘ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو مراسلے پر مراسلے بھجوائے گئے مگر پولیس کارکردگی بہتر بنانے سے گریزاں ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں خطرناک اشتہاریوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔فیصل آباد پولیس کے اپنے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ شہر میں 638انتہائی خطرناک اشتہاری سرگرم ہیں…

Read More

شہری کو اغواء کرنے پر ساہیوال پولیس کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں غیرقانونی کارروائی کرنے اور شہری کو اغواء کرکے ساہیوال لے جانے پر ساہیوال پولیس کے تھانیدار ‘ پولیس ٹیم اور جیل اہلکار کے خلاف فیصل آباد پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔نواحی علاقے چک نمبر119گ ب کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ سلطان ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا کہ 8فروری کو ساہیوال پولیس کے تھانیدار صبح صادق نے سات دیگر پولیس اہلکاروں اور ایک جیل…

Read More

پولیس وی آئی پیز کیلئے مختص:عوام کیلئے پرائیویٹ گارڈز لازمی قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت کی ذمہ داری سے مکمل کنارہ کشی کر لی ہے اور صرف وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سکیورٹی کا فریضہ پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔فیصل آباد پولیس عوام کی حفاظت میں ناکامی کے بعد عوام کو اپنی حفاظت کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے اپنے فریضے سے مکمل کنارہ کشی کرلی ہے۔ فیصل آباد پولیس اس معاملے میں طویل…

Read More

لائن سپرنٹنڈنٹ کے گھر سے فیسکو کا چوری شدہ سامان برآمد

فیصل آباد (نیوزلائن) ایف آئی اے ٹیم نے لائن سپرنٹنڈنٹ جڑانوالہ فیسکو کے پرائیویٹ گھر پر چھاپہ مار کر دو ٹرک واپڈا سامان قبضہ میں لیتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کو اطلاع ملی تھی کہ جڑانوالہ روڈ فیسکو آفس کا لائن سپرنٹنڈنٹ مولوی سجاد اکبر صارف کی ڈیمانڈ پر سرکاری سٹور سے چیزیں لیکر اپنے پرائیویٹ گھر میں رکھتا ہے اور اس سامان کے عوض رشوت لیکر ان کو سامان نکال کر دیتا ہے اس اطلاع پر سب انسپکٹر اجمل نے…

Read More

پولیس نے گٹی میں ہونیوالے تہرے قتل کا سراغ لگا لیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)گٹی میں میاں بیوی کو کمسن بچے سمیت قتل کرنیوالے ملزم کوفیصل آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سفاک قاتل کو ڈی ایس پی نشاط آباد اور ایس ایچ او ملت ٹاؤن رانا عبدالغفار کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے موبائل فون ڈیٹا اور دیگر شواہد کی بنیاد پر لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق چند روز قبل تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر 202رب گٹی میں…

Read More