مئیر فیصل آباد رزاق ملک کے سر پر تاحیات نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

فیصل آباد(ندیم شہزاد)اثاثہ جات چھپانے کی وجہ سے فیصل آباد کے میئر رزاق ملک کے سرپر تاحیات نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں ان کیخلاف دائر کیس کا فیصلہ متوقع ہے اور ماہرین فیصلہ ان کیخلاف آنے کا ہی خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق میئر فیصل آباد کیخلاف کیس سامنے آیا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اپنے گوشواروں میں اپنی ایک فیکٹری کے شیئر ظاہر نہیں کئے۔ بنک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ بھی انہوں نے الیکشن کمیشن سے چھپانے…

Read More

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انتظامی عملہ منشیات فروشی میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن) تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز‘ انتظامی عملے کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کو منشیات فروش مافیازکا ساتھ بھی میسر ہے اور اعلیٰ بیوروکریسی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہاں منشیات فروشی کی جارہی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا…

Read More

شہباز شریف نے ایک سڑک کیلئے سات ہزار درختوں کا قتل عام کروا دیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے قوم کیساتھ اور قومی خزانے کو لوٹنے کی نت نئی مثالین قائم کی ہیں۔ قومی دولت لوٹانے میں فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کا بھی شائدہی کوئی ثانی ہو۔ کینال ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی سات ہزار درخت کاٹ دئیے گئے۔ درختوں کاٹنے کا قومی نقصان تھا ہی ساتھ میں درخت کاٹنے کا معاوضہ قومی خزانے سے 76لاکھ 79ہزار وصول کر لیا گیا۔ کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر ان کی فروخت کی ایک پائی…

Read More

پنجاب فوڈ اتھارٹی بااثر کولڈ ڈرنک مافیا کے سامنے بے بس

لاہور (نیوزلائن)بااثر کولڈ ڈرنک مافیا کے سامنے پنجاب فوڈ اتھارٹی بے بس ہوگئی ۔تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی عائد کرنے کے بعد کارروائیوں کی بجائے چپ سادھ لی ۔ ڈی جی اور ڈائریکٹر آپریشنز سمیت کوئی افسر کولڈ درنکس بارے اپنے ہی قانون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش بھی نہیں کر رہا۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ…

Read More

پولیس بھرتی کیلئے سیاسی سفارشیوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے سیاسی اور اعلیٰ افسرا ن کے سفارشیوں کی فہرستیں لمبی ہوتی جا رہی ہیں ۔ جس سے میرٹ پالیسی سوالیہ نشان اور اہل امیدواروں کو نظر انداز کئے جانے کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کے مختلف طرح کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ مگر بھرتی کے عمل میں درجنوں ایسے افراد بھی شامل کر لئے گئے ہیں جو پیمائش‘ دوڑ اور ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے تھے۔فائنل…

Read More