جی سی یونیورسٹی کی ’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ کا فراڈ کیساتھ مسلسل جھوٹ

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈائنامک لیڈر شپ پنجاب حکومت اور عوام کیساتھ کئے گئے انوکھے فراڈ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولنے ۔ جھوٹ کے سہارا بھی ان کی پردہ پوشی میں ناکام ‘ وائس چانسلر سمیت ہر عہدیدار اپنی نئی کہانی سنانے میں مگن ہے اور سچی بات سے انکاری ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب کیمپس بنانے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے جی سی یونیورسٹی کی ڈائنامک لیڈر شپ کو پی…

Read More

پولیس ویلفیئر فنڈ کوکاروبار کیلئے استعمال کیا جانے لگا

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب پولیس نے اہلکاروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے تشکیل دئیے گئے پولیس ویلفیئر فنڈ کو کاروبار کیلئے استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ لاہور‘ فیصل آباد سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں پولیس ویلفیئرفنڈ کو استعمال کرکے کاروبار کیا جا رہا ہے جبکہ اہلکاروں کو فنڈ سے امداد ملتی ہے اور نہ اس کا عام اہلکار کے فائدے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس کے کرتا دھرتاؤں نے پولیس ویلفیئر فنڈ کو چھوٹے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنے کی بجائے…

Read More

پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کا انچارج پانامہ زدہ نکلا

فیصل آباد(نیوزلائن)پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کا انچارج پانامہ زدہ نکلا۔سپریم کورٹ کے حکم پر سپاہی بن جانے کے بعد حاضری پولیس لائن میں رہی مگر سی پی او نے غیرقانونی طور پر پٹرول پمپ کا چارج بھی اندر کھاتے دئیے رکھا۔ نیوزلائن کے مطابق پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کے انچارج فیاض کے پانامہ کیس کے دوران آنے والے سپریم کورٹ کے حکم کی زد میں آنے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیاض کو غیرقانونی ترقیاں دی گئی تھیں سپریم کورٹ نے آؤٹ آف میرٹ ترقیوں…

Read More

پولیس وردی استعمال کرکے بزنس کمیونٹی کی ریکوری کرنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے وردی کا ناجائز استعمال کرنا شروع کررکھا ہے۔ وردی کا استعمال کرکے کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے طاقتور بزنس کمیونٹی کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا جا رہا ہے صرف چھوٹے اہلکار ہی نہیں ’’چھوٹے وڈے ‘‘تھانیدار اور اعلیٰ افسران بھی اس دھندے میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔پولیس اہلکار کاروباری رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم ہوتے ہیں اور وصول شدہ رقوم میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ تمام کارروائی قانون سے بالاتر ہو کر اور قواعدوضوابط سے ہٹ کر کی جاتی ہے۔…

Read More

پولیس پٹرول پمپ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔معاملے میں پمپ انچارج کے علاوہ نقدی محرر‘ اکاؤنٹ آفیسر اور بعض اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کروڑوں روپے کا ہیر پھیر کرنے کے علاوہ جعلی کمپنی سے پمپ کا بوگس آڈٹ بھی کروا لیا گیا۔ آر پی او‘ سی پی او اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن معاملے کا علم ہونے اور انکوائری میں ملزمان کے گھپلوں میں ملوث ہونے کاثابت ہونے کے باوجود بااثر ملزمان کیخلاف ایکشن نہیں لے رہے…

Read More