زرداری کی پیپلز پارٹی فارغ: بلاول اپنی پارٹی الیکشن میں اتاریں گے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں سابق صدر زرداری کی پیپلز پارٹی کو انتخابی میدان سے دور رکھیں گے ۔ جبکہ الیکشن بلاول کی سیاس جماعت پر لڑا جائے گا۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مابین اس حوالے سے کافی عرصہ سے اختلاف چلا آرہا تھا مگر اب اس بارے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اس فیصلے سے آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا ہے اور اختلاف کے باوجود زرداری نے فیصلے کو تسلیم…

Read More

دس سرکاری کالجوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کا پلان تیار

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد ریجن دس سرکاری کالجوں کو 102کلاس رومز کی کمی کا سامنا ہے۔کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکیمیں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں ان کالجوں میں آٹھ لیبز سمیت 102کلاس رومز کی تعمیر کیلئے ڈیمانڈ بھجوائی گئی ہے جس میں سے خواتین کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ بوائز کالج سمندری میں 12کلاس رومز پر مشتمل بی ایس بلاک‘ گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد میں چھ کلاس رومز اور چار لیبز پر مشتمل ڈگری بلاک‘ گورنمنٹ…

Read More

رانا ثناء اللہ الیکشن کیلئے میاں فاروق کو منانے پر مجبور ہو گئے

فیصل آباد(احمد یٰسین) چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں قاسم فاروق کی مخالفت رانا ثناء اللہ کو مہنگی پڑ گئی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں ہاتھوں سے دی ہوئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ این اے 106سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے رانا ثناء اللہ کو رکن قومی اسمبلی میاں فاروق اور ن لیگ کے ضلعی صدر قاسم فاروق کو منانا پڑ گیا۔نیوزلائن کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں…

Read More

جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ہدایت کی ہے کہ نڑوالا بائی پاس تا امین پورموٹروے انٹرچینج تک اڑھائی کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں دستیاب فنڈز کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کارلایا جائے اورمتعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی کام کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، ہیڈ کوارٹرز محمدشاہد،میاں آفتاب احمد،ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک امجد سعید،محکمہ تعلیم،صحت،روڈز،بلڈنگز،ایف ڈی اے،ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں…

Read More

فیصل آباد میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی 352سکیمیں مکمل

فیصل آباد (نیوزلائن)حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع میں 92 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز سے جاری 477 ترقیاتی سکیموں میں سے 352 مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ بقایا 125 سکیمیں ماہ مارچ کے آخر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) میاں آفتاب احمد…

Read More