فیصل آباد میں عمران خان کا ’’سونامی‘‘ بری طرح فلاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں عمران خان کا پاور شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ 31امیدوار مل کر 3100بندے اکٹھے کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔ کپتان کی پرانے پاکستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے نئے پاکستان کیلئے نئے کھلاڑی چننے کی پالیسی نے خود ان کیلئے شرمندگی کا سامان کردیا۔ پرانے کھلاڑی خاموش رہے جبکہ نئے کھلاڑی کاہل بنے رہے اور کپتان کا سونامی صرف اڑھائی ہزار کی بھیڑ تک محدود رہا۔اپنے تائیں فیصل آباد کے ’’وڈے لیڈر‘‘ پانچ پانچ ‘ چھے چھے کی ٹولیوں میں آتے اور سٹیج…

Read More

فیصل آباد شہر میں واحد خاتون امیدوار: مذہبی جماعت کی نمائندہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)خود کو لبرل اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت کہنے والی تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے فیصل آباد سے کسی خاتون کو اپنی نمائندگی کے قابل نہ سمجھا۔ خواتین کیلئے بلند بانگ دعوے کرنیوالی تحریک انصاف بھی صرف زبانی جمع خرچ تک محدود رہی۔پی ٹی آئی ‘ ن لیگ ‘ پیپلزپارٹی نے کسی خاتون کو قومی یا صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے میدان میں نہیں اتارا۔نیوزلائن کے مطابق قومی اسمبلی کے چار اور پنجاب اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر مشتمل فیصل آباد شہر سے الیکشن لڑنے والی واحد…

Read More

فیصل آباد کے دو حلقوں میں تحریک انصاف ‘ ن لیگ غیراعلانیہ اتحاد

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 117میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے غیراعلانیہ اتحاد بنا لیا ہے۔ اس اتحاد کو مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں رانا ثناء اللہ ‘ مئیر فیصل آباد رزاق ملک‘ سابق ایم پی اے نواز ملک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور ‘ چوہدری اشفاق اور راجہ ریاض کی حمائت بھی حاصل ہونے کی بات سیاسی حلقوں میں سرگرم ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ…

Read More

نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے:رانا ثناء کی ہرزہ سرائی

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف کی ’’محبت‘‘ میں تمام حدیں پھلانگ دیں۔ سابق وزیر قانون نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ میاں نواز شریف کا استقبال کرنا حج سے بڑا کام ہے۔میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر فیصل آباد سے استقبالی قافلہ لاہور لے جانے کا فوٹوسیشن مظاہرہ کرتے ہوئے سابق وزیر قانون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ فرمان جاری کیا۔سابق وزیر قانون کی ہرزہ سرائی کو مذہبی رہنماؤں نے توہین مذہب قرار…

Read More

این اے 106میدان جنگ بن گیا:فلیکس تنازعہ پر 6افراد زخمی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثناء اللہ خاں اور پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد کے حامیوں میں فلیکس لگانے کا تنازعہ تصادم بن گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف کے تین تین افراد زخمی ہوگئے۔ نیوزلائن کے مطابق رانا ثنا ء اللہ اور ڈاکٹر نثار احمد کے حامیوں میں اشتہاری فلیکس لگانے کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں۔ تشہیری فلیکسز لگانے کے تنازع پر سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ…

Read More