ڈی جی خان: غازی گھاٹ پر ٹریفک جام‘ گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں

ڈی جی خان (نیوزلائن)ڈی جی خان‘ مظفر گڑھ روڈ پر ٹریفک جام کی وجہ سے 20کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ نیو زلائن کے مطابق ڈی جی خان کے قریب غازی گھاٹ پل پر ایک گاڑی پھنسنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا جو بڑھتے بڑھتے ٹریفک کا بے ہنگم اژدھام بن گیا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے غازی گھاٹ پل کے دونوں اطراف 15سے 20کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائنیں بنی ہوئی ہیں۔ ٹریفک جام رات گیارہ بجے شروع ہوا اور صبح تک گاڑیاں جام میں پھنسی رہیں۔ ٹریفک…

Read More

بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور (نیوزلائن) گریٹر اقبال پارک انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز ”چھڑے چھانٹ“ نمازیوں کے بادشاہی مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ مزار شیرشاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شاہی قلعہ اور شاعر مشرق کے مزار پر بھی نہیں جا سکیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق گریٹر اقبال پارک کی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز گریٹر اقبال پارک میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے بغیر فیملی کوئی بھی شخص بادشاہی مسجد میں نماز کی ادائیگی سمیت مزار…

Read More

پاکستان میں مردم و خانہ شماری کا آغاز

اسلام آباد (نیوزلائن)انیس سال بعد پاکستان میں مردم و خانہ شماری کا آغاز ہو گیا ہے، مردم و خانہ شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ آج شروع ہونے پہلا مرحلہ 13 اپریل کو مکمل ہو گا۔چیف شماریات نے اٹک میں مردم شماری کے عمل کا افتتاح کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، پشاور کوئٹہ، فیصل آباد اور کشمیر گلگت سمیت 63 اضلاع میں ڈیٹا اکٹھا کیا جائےگا۔تین دن گھروں کی گنتی پھر لوگوں کی گنتی ہوگی۔مردم شماری کادوسرا مرحلہ 25 اپریل کو شروع ہو کر 24 مئی کو…

Read More

اجمل قصاب کو پہلے اغوا، پھر ممبئی حملوں میں ملوث کیا گیا

ممبئی (نیوزلائن)ممبئی میں 2008ءمیں ہونیوالے حملوں کا تعلق بھارت ہمیشہ پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتاہے اور اس کیلئے واحد ثبوت بے چارے اجمل قصاب کو پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے لیکن اب کی بار اجمل قصاب کا بھانڈا بھی ایک بھارتی پولیس افسر نے ہی پھوڑ دیا اور بھارت کی تمام چالیں ناکام بنادیں، نیوز لائن کے مطابق پولیس افسر نے انکشاف کیاکہ بھارتی اداروں نے اجمل قصاب کو کھٹمنڈو سے اغوائ کیا تھا اور اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ممبئی حملوں کے دوران اسے…

Read More

نواز شریف نے امریکن انتخابات کے دوران ہیلری کلنٹن کی مدد کی

راولپنڈی (نیوزلائن) سربراہ عوامی لیگ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈارسے کہاکہ پی پی اور آپ ایک ہی لوگ ہیں۔ پیپلز پارٹی پانامہ کیس میں شرکت نہ کرنے کا رونا ساری زندگی روئے گی۔کراچی یا روالپنڈی کوئی بھی جگہ ہو ہم اپنا کچرا خود جمع نہیں کرسکتے۔ حسین حقانی کے حالیہ کالم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میمو گیٹ سکینڈل کے دوران سابق صدر زرداری نے حسین حقانی کو وزیر اعظم پاکستان سے زیادہ پروٹول دیا۔اگر اس…

Read More