شوگر ملز نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں:سردار ظفر

فیصل آباد( نیوزلائن)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کامعاشی استحصال کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب اپنے ہی مقرر کردہ نرخ 180روپے ادا کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔کین ایکٹ 1934 کے تحت تما م شوگر ملیں اپنے قریبی ایریاز میں کنڈے لگانے کی پابند ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پنجاب کی شوگر ملوں نے بھی غریب کسانوں کے اربوں روپے غصب کر رکھے ہیں۔ حکومت…

Read More

تھانوں میں عوام کو ہر روز جوتے پڑتے ہیں اب اشرافیہ کھائے

فیصل آباد(نیوزلائن)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوت سے غداری کرنے والے ذلت و رسوائی کی علامت بن چکے ہیں۔ تیس سال سے عوام کو ذلیل کرنے والے آج خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ نواز شریف کو عوامی عدالت کا فیصلہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ مردوں اور عورتوں پر گولیاں برسانے والے ظالم اور قاتل اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔ اسلام اور پاکستان سے بے وفائی کرنے والا کوئی شخص اللہ کے عذاب سے…

Read More

مہنگی بجلی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کردیا‘ زاہد توصیف

فیصل آباد (نیوزلائن )سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وتحریک انصاف کے رہنما رانا زاہد توصیف نے کہاہے کہ سستی بجلی گھریلو ‘ کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے محض ایک خواب بن گیاہے اور بھاری بلوں کی ادائیگی عوام کیلئے’’ وبال جان ‘‘ بن گئی ہے جبکہ ٹیرف میں تبدیلی کے باعث سو سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین مشکلات سے دو چار ہوچکے ہیں ‘ گزشتہ چند ماہ سے ٹیرف میں تبدیلی کے باعث 100سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی انتہائی مشکل ہوچکی…

Read More

الیکشن نواز شریف کی مقبولیت ثابت کریں گے‘ کاشف رندھاوا

فیصل آباد (نیوزلائن)صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف کوملک کو ایٹمی قوت بنانے کی سزادی جارہی ہے‘سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم صدمے سے دوچارہے‘انتخابات ثابت کردینگے کہ میاں محمدنوازشریف ملک کے مقبول ترین رہنمااورسیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کوسیاست سے آؤٹ کرنے والوں کاخواب کبھی پورانہیں ہوسکے گا۔ملک کے ادارے اپنی حدودسے تجاوزکرنے میں لگے ہوئے ہیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے مگریہاں پارلیمنٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔پارلیمنٹ کے فیصلوں کیخلاف…

Read More

حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی‘ شیخ ندیم

فیصل آباد(نیوزلائن) ایوان صنعت وتجارت کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والا نے کہاہے کہ پاکستان کی تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود معیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ود ہولڈنگ ٹیکس، مختلف محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی اور شرح میں بے پناہ اضافے سے کاروباری طبقے کیلئے کاروبا رچلانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ تاجر طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگی…

Read More