فیصل آباد کے 812پلازہ مالکان ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں ٹیکس چور مافیا بے نقاب ہو گیا‘ شہر کے 812بڑے پلازوں کو مالکان ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں ان میں 354پلازہ مالکان تو ایسے ہیں جو کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک اور لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ وصول کرنے کے باوجود ایک پائی ٹیکس نہیں دیتے جبکہ دیگر ساڑھے چار سو پلازہ مالکان انتہائی معمولی ٹیکس جمع کرواتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق ایک انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ فیصل آباد کے پلازہ مالکان اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک ہونے اور سالانہ کروڑوں…

Read More

پولیس انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ فیصل آباد میں دوبارہ سرگرم

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب پولیس کے انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ دوبارہ فیصل آباد میں سرگرم ہو گیا ہے۔ درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اس گینگ کو وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی سرپرستی حاصل ہونے کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں جبکہ اس گینگ کا سربراہ حاضر سروس پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحید ہے جودوران سروس یہ گینگ چلاتا رہا اور اپنا راز فاش ہونے پر حکومتی افراد کی مدد سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔فیصل آباد میں اس گینگ کے دوبارہ سرگرم ہونے اور ٹارگٹ کلنگ…

Read More

حکومتی دعوے ٹھس:پنجاب میں پولیس کلچر تبدیل نہ ہوسکا‘ جھوٹے مقدمات کی بھرمار

لاہور(آر این شہزاد)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ دعوے تو بہت لمبے چوڑے کرتے ہیں مگر عملی طور پنجاب پولیس کا کلچر تبدیل کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔ پنجاب بھر میں جھوٹے مقدمات کی بھرمار ہے اورپنجاب پولیس کا قبلہ درست ہونے میں نہیں آرہا۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے پانچ سالوں (سال 2012تاسال 2016)میں ’’امانت میں خیانت‘‘کی دفعات (دفعہ 405‘406‘408پی پی سی) کے تحت درج کئے گئے مقدمات میں سے99.9فیصد مقدمات جھوٹے اور بوگس ثابت ہوچکے ہیں ۔پولیس کا…

Read More

حکومت ذمہ داری نبھانے میں ناکام‘سرکاری ہسپتال ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب حکومت عوام کوصحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے اور ہسپتالو ں کی حالت زار دس سالوں میں بھی بہتر نہیں بنا سکی۔ نیوزلائن کے مطابق دس سال سے پنجاب کے اقتدار پر قابض مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پنجاب بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کو نجی ترک کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی کمپنی کیساتھ حکومت کے تمام معاملات طے پا…

Read More

فیصل آباد:انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ صوبائی محکموں میں فروغ بدعنوانی کیلئے کوشاں

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ‘ فروغ بدعنوانی کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ تمام عملہ اپنے ڈائریکٹر کا فروغ بدعنوانی مشن میں بھرپور ممدومعاون ثابت ہو رہا ہے۔ تمام صوبائی محکموں میں کرپٹ افسران کی بدعنوانی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور انہیں مکمل تحفظ اور مقدمات سے بچانے کیلئے ہر طرح کی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد مکمل طور پر فروغ بد عنوانی محکمہ بن چکا ہے۔ فیصل آباد کے چار ہزار کرپشن سکینڈلز کوریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد…

Read More