اوپن یونیورسٹی نے” موبائیل فرینڈلی ویب سائٹ” متعارف کرادی

اسلام آباد (نیوزلائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے” موبائیل فرینڈلی ویب سائٹ متعارف کرادی ہے جس میں طلبہ کی الگ الگ” تصویر لگی پروفائلز” بنائی جائیں گی۔ اس پروفائل کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہر طالب علم اپنے داخلے سے لے کر امتحانات کے مراحل اور اسناد کے حصول تک تمام معلومات اور تعلیمی ریکارڈ کی مکمل تفصیل ایک ہی جگہ یعنی اپنی پروفائل پر دیکھ سکے گا۔ طالب علم کو اپنے تعلیمی مراحل کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لئے کسی اور جگہ رابطہ نہیں…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد6سال سے کنٹرولر امتحانات سے محروم

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد گزشتہ 6سالوں سے مستقل کنٹرولر امتحانات سے محروم ہے جس کی وجہ سابق وائس چانسلر کی آمرانہ اور انتقامانہ سوچ بتائی جاتی ہے۔ وائس چانسلر تبدیل ہونے کت بعد بھی یونیورسٹی کی سنی نہ گئی اور مستقل کنٹرولر امتحانات کی ایڈہاک ازم پر معاملات چلائے جا رہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں گزشتہ 6سالوں سے کنٹرولر امتحانات تعینات نہیں ہے۔ جامعہ کے مستقل کنٹرولر امتحانات جاوید اسلم باجوہ کو طویل تجربہ اور ہائیر کوالیفکیشن ہونے کے باوجود سابق…

Read More

پنجاب میں 3 ماہ کے لیے تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزلائن)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 2008سے لے کر اب تک فروغ تعلیم کیلئے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے ہیں۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 400گنا اضافہ کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کا تعلیمی بجٹ 62ارب روپے سے بڑھا کر 315ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امتحانات کے بہترین نتائج کیلئے صوبہ میں تین ماہ کیلئے ایگزیمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت طالبعلموں کو اضافی لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں…

Read More

لاہور : بھینسا اسکول میں گھس گیا، متعدد بچے زخمی

لاہور(نیوزلائن)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نجی سکول میں بھینسا گھس گیا جس نے 5بچوں کو زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نشتر کالونی کے نجی سکول میں اچانک بھینسا گھس آیا جسے دیکھ کر بچوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ بھینسے کی ٹکر سے 5بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوںکی حالت خطرے سے باہر ہے اور ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ…

Read More

یونیورسٹیزکی خواتین کھلاڑیوں کے مابین مارشل آرٹس فیسٹیول کا آغاز

کوئٹہ(نیوزلائن)کوئٹہ میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے مابین مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں کھلاڑیوں نے ملک بھر سے350 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں سجائی گئی تقریب رنگا رنگ مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کی جس میں چاروں صوبوں کی 12یونیورسٹیز350 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول میں تائی کوانڈو،ووشو اور جوڈو کراٹے شامل ہیں ملک بھر سے شریک خواتین کھلاڑیوں نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا…

Read More