ہیڈ کوچ سے استعفیٰ، انیل کمبلے نے کوہلی کو ذمہ دار قرار دیدیا

لندن(نیوزلائن) انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین کپتان ویرات کوہلی کو شروع سے ہی ان کی کوچنگ سے پرابلم تھی، اس صورتحال میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی مناسب سمجھا۔ انڈین کرکٹ ٹیم ان دنوں شدید تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کا میڈیا اپنی ہی ٹیم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ چکا ہے تو دوسری جانب انیل کمبلے نے بھی اپنے استعفے کا ذمہ دار کپتان ویرات کوہلی کو قرار دیدیا…

Read More

فائنل میں انڈیا کو دھول چٹا کر پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیت لی

لندن(نیوزلائن)پاکستان نے شاندار انداز میں فائنل جیت کر چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں گرین شرٹس نے روائتی حریف بھارت کو 180رنز کے واضح فرق سے شکست دی۔انڈین ٹیم کو پاکستانی سکواڈ نے بیٹنگ ‘ بولنگ سمیت کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا اور روائتی حریف کی ایک نہ چلنے دی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انڈین قائد کا یہ فیصلہ انتہائی خود بھارتی ٹیم کیلئے انتہائی نقصان کا باعث بنا۔ پاکستان نے مقررہ پچاس…

Read More

چیمپئنز ٹرافی‘ پاکستان کیساتھ فائنل کھیلنے کیلئے انڈیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

برمنگھم(نیوزلائن) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے جگہ بنا لی۔چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں اتوار کے روز بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کربنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے بہترین ثابت ہوا ، بھارتی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو264رنز تک محدود کردیا ، بنگلہ دیش کی جانب سے 265رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے جارحانہ کھیل کا…

Read More

انضمام الحق اور اراکین سلیکشن کمیٹی ناکام ثابت ہوئے‘ فارغ کردیناچاہئے

اسلام آباد(حامد یٰسین)پاکستان کرکٹ کیساتھ قومی سلیکشن کمیٹی نے جو مذاق کیا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ حالیہ سلیکشن کمیٹی بنانے کا اس کے علاوہ کوئی مقصد نظر نہیں آتا کہ انضمام الحق کو مالی فائدہ پہنچایا جائے۔کمیٹی کے ایک سفارشی رکن وسیم حیدرکی اہلیت ہی مشکوک ہے اور ان کی کارکردگی سوائے میٹنگ میں جانے کے نظر ہی نہیں آتی ویسے بھی وہ اپنے میڈیسن کے بزنس اور (کرکٹ کے بزنس )میں اس قدر مصروف ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن کے اہم کام…

Read More

چیمپئنز ٹرافی‘ پاکستان برطانوی امیدوں کو روند کر فائنل میں پہنچ گیا

کارڈف(نیوزلائن)پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹ کے نقصان پر 38ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔ پاکستان کی…

Read More