چیمپئنز ٹرافی‘ پاکستان کیساتھ فائنل کھیلنے کیلئے انڈیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

برمنگھم(نیوزلائن) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے جگہ بنا لی۔چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں اتوار کے روز بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کربنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے بہترین ثابت ہوا ، بھارتی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو264رنز تک محدود کردیا ، بنگلہ دیش کی جانب سے 265رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے جارحانہ کھیل کا…

Read More

انضمام الحق اور اراکین سلیکشن کمیٹی ناکام ثابت ہوئے‘ فارغ کردیناچاہئے

اسلام آباد(حامد یٰسین)پاکستان کرکٹ کیساتھ قومی سلیکشن کمیٹی نے جو مذاق کیا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ حالیہ سلیکشن کمیٹی بنانے کا اس کے علاوہ کوئی مقصد نظر نہیں آتا کہ انضمام الحق کو مالی فائدہ پہنچایا جائے۔کمیٹی کے ایک سفارشی رکن وسیم حیدرکی اہلیت ہی مشکوک ہے اور ان کی کارکردگی سوائے میٹنگ میں جانے کے نظر ہی نہیں آتی ویسے بھی وہ اپنے میڈیسن کے بزنس اور (کرکٹ کے بزنس )میں اس قدر مصروف ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن کے اہم کام…

Read More

چیمپئنز ٹرافی‘ پاکستان برطانوی امیدوں کو روند کر فائنل میں پہنچ گیا

کارڈف(نیوزلائن)پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹ کے نقصان پر 38ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔ پاکستان کی…

Read More

سری لنکا کو شکست: پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کارڈف(نیوزلائن)چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 236 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 44.5 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے ٹیم کو 74 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جب کہ فخر زمان نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری…

Read More

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے

لندن(نیوزلائن)چیمپئنز ٹرافی کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ کے بلے باز بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے پروٹیز کی پوری ٹیم صرف 191 کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی،، بھارت نے مطلوبہ ہدف باآسانی پورا کر لیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو باآسانی زیر کر لیا آٹھ وکٹوں سے جیت کر کوہلی الیون نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ کوہلی اور شیکھر دھوان کی…

Read More