شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،9 دہشتگرد ہلاک.چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،9 دہشتگرد ہلاک اور چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقہ میں کارروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے6 کلو دھماکہ خیز مواد،5 کلاشنکوف،5 پستول اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں

Read More

اے عمران تجھے تو اللہ پوچھے!… وسعت اللہ خان تجزیہ کار

ہم میڈیا والوں نے کتنی آس اور امید کے ساتھ تیاریاں کی تھیں کہ کم از کم اگلے دو تین ہفتے تک مفت میں چینل کا نشریاتی پیٹ بھرے گا۔ دو دو منٹ کے کروڑوں روپے کے سرکاری اشتہارات کی برسات جاری رہے گی۔ہمارے مالکان نے اینکرانِ کرام کے لیے کتنے ارمانوں سے نئی وارڈ روب تیار کروائی تھی۔میڈیائی ڈرونز کے پرزوں کو پٹرول سے دھلوا کر پھر جڑوایا تھا۔پورے پورے سٹوڈیوز کو ‘لاک ڈاؤن کنٹرول روم’ میں بدلنے کے لیے سیٹ ڈیزائنرز اور ترکھان طلب کر لیے تھے۔کنٹنیر کی…

Read More

انا للہ وانا الیہ راجعون، طاہر القادری کا کپتان کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کے فیصلے پر کہا ہے کہ لگتا ہے کہ سارا کچھ گم ہو گیا۔ اللہ کرے کوئی صورت نکل آئے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جس کا اختتام نظر نہیں آتا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مجھے حق نہیں کہ تحریک انصاف کے فیصلے پر اپنا ردعمل دوں۔ فیصلہ کرنا عمران خان کا حق ہے۔ ابھی میں کوئی کمنٹس نہیں دے سکتا۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ حکومت ہمیشہ ہر ادارے…

Read More