نئے تعینات ہونیوالے گورنر سندھ شدید بیمار‘ہسپتال داخل

چند روز قبل ہی تعینات ہونیوالے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرد یا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی طبیعت اتوار کی رات اچانک خراب ہوئی گورنر ہاؤس کے عملے نے انہیں فوری ایک نجی ہسپتال پہنچایا ذرائع کے مطابق 80 سالہ گورنر سندھ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور سینے میں انفیکشن بھی ہے جنہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں مصنوعی طریقے…

Read More

شام میں ایرانی ٹیلی وژن کا سینئر رپورٹر ہلاک

ایران کے سرکاری ٹی وی کا ایک سینئررپورٹر شام کے شہر حلب میں ہلاک ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن خزائی ہفتے کے روز ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے زیر انتظام ملیشیاؤں کی شامی اپوزیشن کے ساتھ جھڑپوں کی کوریج کے دوران مارا گیا۔انھیں حلب کے مشرقی حصے میں مارٹر گولہ لگا۔

Read More

شکیل آفریدی کی رہائی ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ترجیحات میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کو سرفہرست رکھا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کا امکان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو پاکستانی حکام کے ساتھ شکیل آفریدی کی رہائی کا ٹاسک دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ واضح رہے دو مئی 2012 ء کو ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن…

Read More

نواز الطاف ڈیل فائنل‘ پرویز رشید کو اسی کی سزا ملی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کچھ سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ درگاہ شاہ نورانی میں بلاشبہ بھارت ملوث ہے۔ نبیل گبول کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی میں بھارتی تنظیم را براہ راست ملوث ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ عشرت العباد کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ گورنر سندھ کو مسلم لیگی حکومت نے الطاف…

Read More

بلڈپریشر میں کمی کا قدرتی نسخہ

کاجو کھانے کی عادت قدرتی طور پر بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جس سے جان لیوا امراض جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ انڈیانا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کاجو میں میگنیشم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق میگنیشم دل کے ردہم کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ صحت مند…

Read More