مصباح الحق نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

بیٹنگ ہو یا پھر کپتانی مصباح الحق نے ہر دو شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بطور کپتان مصباح الحق کا پچاسواں ٹیسٹ ہو گا۔ بطور کپتان وہ اپنے میچز کی ففٹی مکمل کر لیں گے جبکہ وہ انچاس میچوں میں سے چوبیس میں کامیابیاں سمیٹنے والے واحد کپتان ہیں۔ سٹار مڈل آرڈر بلے باز نے بطور کھلاڑی انیس ٹیسٹ میچوں میں تینتیس اعشاریہ چھ صفر کی اوسط سے ایک ہزار آٹھ رنز بنائے جبکہ کپتانی کے بوجھ کے ساتھ وہ زیادہ…

Read More

نیوزی لینڈ 32 برس سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں ناکام

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کھیلی گئی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ٗ 21 سیریز میں پاکستان 13 مرتبہ فتح یاب ٗ نیوزی لینڈ صرف دو ٹیسٹ سیریز ہی جیت پایا ٗ 6 مرتبہ سیریز ڈرا ہوئی ٗ کیویز گزشتہ 32 برس سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں ناکام ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آج ( جمعرات سے ) کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک…

Read More

یاسر شاہ کے جادو سے بچنے کیلئے ٹاپ گرین وکٹ تیار

پاکستان سے خوفزدہ کیویز کو ہری ہری سوجھنے لگی، ہیگلے اوول پر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے جادو سے بچنے کیلئے گرین ٹاپ وکٹ تیار کرلی، ٹم ساتھی بھی پھر سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں، ٹاپ آرڈر پر ٹام لیتھم کا ساتھ جیت راویل دیں گے۔کوچ مائیک ہیسن نے کہاکہ اپنے لیے موزوں کنڈیشنز کی تیاری ہمارا حق ہے، گرین کیپس کا بولنگ اٹیک انتہائی موثر اور ہر کنڈیشنز میں کاری وار کی صلاحیت سے مالا مال ہے، ہمارے بیٹسمینوں کو ثابت قدمی…

Read More

پاکستان ‘ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے میچ شروع ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش ہوگئی جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔ مصباح الیون انگلینڈ کے خلاف 2-2 سے سیریز برابر کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو بچھاڑ کر پراعتماد ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کرنے کو بے تاب ہیں۔…

Read More

قطر کے شہزادے کا خط : حکومت نے آبیل مجھے مار والا کام کیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کرکے آبیل مجھے مار والا کام کیا ہے کیونکہ اس کاغذ نے مزید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔پارلیمنٹ ہا¶س اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کے معاملے پر بیٹھے بیٹھے قطر سے بھی لیٹر آگیا، یہ آبیل مجھے مار والا کام ہے کیونکہ اس کاغذ نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، احتساب الرحمن…

Read More