بھارت سے روئی کی درآمدات پر پابندی

کراچی (نیوزلائن)بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت کے باعث پاکستان نے بھارت سے غیراعلانیہ طور پرروئی کی درآمدات معطل کردی ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹرکے باخبر ذرائع کے ،طابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ماتحت ادارے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے اعلیٰ حکام کی متعلقہ اسٹاف کوبھارت سے روئی کی درآمدات کیلیے امپورٹ پرمٹ کا اجرا روکنے کے زبانی احکام دیے گئے ہیں اورگزشتہ 3 روز سے بھارتی روئی کی امپورٹ پرمٹ کا اجرا معطل ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ٹیکسٹائل کے مقامی برآمدکنندہ مینوفیکچررز بھارت سے کپاس کے علاوہ کمیکلزاورڈائز کی…

Read More

خالصتان تحریک کے اہم رہنما 5 ساتھیوں سمیت بھارتی جیل سے فرار

نئی دلی(نیوزلائن) بھارتی پنجاب میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔ نیوزلائن کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس 10 مسلح افراد نے بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہو گئے۔ بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ملزمان…

Read More

عدلیہ کیخلاف رپورٹنگ: ”نیو نیوز“ اور”دن نیوز“ کا لائسنس معطل

اسلام آباد (نیوزلائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ کے جج پر بہتان تراشی اور اعلی عدلیہ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ تبصروں پر دو نجی ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کردیے جبکہ ایک ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے 19 نومبر کو تینوں چینلز کو اعلیٰ عدلیہ اور جج کے بارے میں غیرذمہ دارانہ تجزیہ و تبصرہ کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اظہار وجوہ کا…

Read More

لاہور , چنبہ ہاؤس سے مسلم لیگ(ن) کی خاتون کارکن کی لاش برآمد

لاہور(نیوزلائن) ریس کورس میں چنبہ ہاؤس کے کمرے سے مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق لاہور میں ريس كورس كے علاقے چنبہ ہاوس کے کمرے سے 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چنبہ ہاؤس کے کمرہ نمبر 26 میں ویٹر بل لینے گیا تو وہاں خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔…

Read More

انقلابی رہنما فیدل کاسترو انتقال کر گئے، پوری دنیا میں سوگ

کیوبا کے صدر راؤل کاسترو کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی، سابق صدر اور کمیونسٹ انقلاب کے سربراہ فیدل کاسترو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔راؤل کاسترو نے بتایا ہے کہ فیدل کاسترو کا انتقال کیوبا کے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی رات ساڑھے دس بجے ہوا۔فیدل کاسترو کی یک جماعتی حکومت نے کیوبا پر تقریباً نصف صدی تک حکومت کی اور 2008 میں اقتدار اپنے بھائی راؤل کاسترو کو منتقل کر دیا۔ان کے مداحین ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ انھوں نے کیوبا…

Read More