بے نظیر بھٹو کو عالم برزخ سے یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ کیلئے بلا لیا گیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)زندگی میں مصائب ومظالم کا شکار رہنے والی عظیم سیاسی رہنما اور سابق خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹوکو شہادت کے بعد بھی دنیا والوں نے چین نہیں لینے دیا۔ سابق خاتون وزیر اعظم کو عالم برزخ سے ایم فل کے داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کیلئے بلا لیاگیا۔ ایسا محترمہ کی شہادت کے 9سال بعد ہوا ہے اور ہوا بھی فیصل آباد میں ہے۔ محترمہ کو بلایا گیا ہے ایم فل ماس کمیونیکیشن میں داخلے کیلئے جبکہ محترمہ کا ماس کمیونیکیشن میں داخلے اور وہ بھی اپنی…

Read More

پاکستان نے 4 ماہ میں مزید 3 ارب ڈالر قرض لے لیا

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان نے 4ماہ میں مزید 3ارب ڈالر کا قرض لے لیا ہے تاہم نئے قرض کا زیادہ حصہ زرمبادلہ کے ذخائر لانے اور بجٹ کی تیاری میں خرچ ہو جائے گا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے عرصے میں غیرملکی امداد کا حجم 2.95ارب ڈالر تھا تاہم حکومت نے 2.2بلین ڈالر کا مزید قرض حاصل کر لیا ہے۔ اس میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی قرضے اس صورت میں مفید ثابت ہوتے ہیں جب انھیں کسی…

Read More

پنجاب حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور(نیوزلائن)وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے 2 نومبر کو اسلام آباد جانے سے روکنے پر پنجاب حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے 2 نومبر کو اسلام آباد جانے سے روکنے پر پنجاب حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اور صوبے کے عوام کا راستہ روکنا بد ترین آمریت تھی جب کہ صرف آمریت کے دور میں ہی سیاسی جماعتوں کو جلسوں سے روکا جاتا…

Read More

بھارت میں ہم جنس پرستی کے حق میں بڑی ریلی کا انعقاد

نئی دہلی(نیوزلائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہم جنس پرستوں کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں شریک ہم جنس پرست ڈرم بجاتے ہوئے اپنے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے اور بھارت میں اس قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اتوارکو بھارتی میڈیاکے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہم جنس پرستوں کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ذرائع کے مطابق اس ریلی میں شریک ہم جنس پرست ڈرم بجاتے ہوئے اپنے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے اور بھارت میں اس قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کر…

Read More