پنجاب حکومت نے 42مشہور برانڈز کے گھی غیر معیاری قرار دے دئیے ہیں

لاہور(رانا حامد سے)حکومت پنجاب نے 42مشہور برانڈز کے گھی غیر معیاری قرار دے دئیے ہیں۔جن کمپنیوں کا گھی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ان میں بڑے بڑے نام شامل ہیں اور ان کے مالکان انتہائی بااثر ہیں اوراقتدار کے ایوانوں تک ان کی پہنچ بتائی جاتی ہے۔نیوز لائن کے مطابق پنجاب حکومت کے ایک اہم محکمے نے صوبہ بھر سے مختلف کمپنیوں کے گھی کے 71 نمونہ جات لئے۔ ان کے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے گئے تو42برانڈزغیر معیاری نکلے ۔سرکاری حکام کے مطابقغیر معیاری قرار دئیے گئے گھی اور کوکنگ…

Read More

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 138 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپننگ کے لیے آنے والے سمیع اسلم اور اظہر علی نے 131 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد اظہر علی 57 اور سمیع اسلم 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں…

Read More

میڈیا مثبت کوریج کرے : جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(نیوزلائن کے) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انشاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائے گی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر بھاری ذمہ داریاں آئی ہیں تاہم اللہ کے فضل سے پوری دیانت کےساتھ ذمہ داریوں پر پورا اتروں گا اور ہم مل کر قومی چیلنجزسےنمٹیں گے جب کہ ایل او سی کی صورتحال بھی انشاء اللہ جلد…

Read More

جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد(نیوزلائن) سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کردی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ، ایئر فورس چیف سہیل امان اور پاک فوج کے کور کمانڈرز سمیت اعلیٰ ترین افسران کے علاوہ وفاقی وزرا خواجہ آصف،عبدالقادر بلوچ ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارلیمینٹرینز، غیر ملکی سفرا اور سفارت خانوں میں تعینات…

Read More

ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کےلیے خطرناک ہوگا، راحیل شریف

راولپنڈی(نیوزلائن) پاک فوج کے سبکدوش سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ بیرونی خطرات سےنمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی خطرات سےنجات پانا ہوگی جب ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کے لیے خطرناک ہوگا۔ پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت بہت بڑا اعزازتھا، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا اعزاز بخشا، ہر فیصلہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دی اور…

Read More