کشتی حادثے میں 100افراد جاں بحق ہونے کا خدشہ

فیصل آباد(نیوز لائن)افسوسناک سانحےمیں100کےقریب افرادکےجاں بحق ہونےکی اطلاع، ملکی فضاسوگ میں ڈوب گئی نیوزلائن کےمطابق ایک کشتی پرسیدوالا پر130سے زائدافراد اپنے مویشوں سمیت سوارہوکردریاکے دوسرے پارجاناچاہتے تھے اوران کاسامان بھی کشتی میں رکھاہواتھا کہ کشتی پرزیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سےوہ دریامیں ہی ڈوب گئی۔ جس کی وجہ سے 130سے زائدافراد دریامیں ڈوب گئے۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں وہاں پرپہنچ گئیں اورمقامی افراد نے بھی ان ڈوبے ہوئے افراد کوبچانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔لیکن ڈوبنے کی وجہ سے100کےقریب افرادجاں بحق ہوگئے۔ابھی تک ریسکیوٹیموں نے آپریشن جاری رکھاہواہے…

Read More

معروف مصنفہ بانو قدسیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

لاہور(نیوزلائن)معروف مصنفہ اور مرحوم دانشور اشفاق احمد کی بیوہ بانو قدسیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف افسانہ نگار اور راجہ گدھ جیسے کلاسک ناول کی مصنفہ بانو قدسیہ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں 10 روز پہلے شوگر اور دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں…

Read More

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان جاری تیسرا ون ڈے مکھیوں نے رکوا دیا

جوہانسبرگ (نیوزلائن) تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا نے 4وکٹوں کے نقصان پر117رنز بنا لئے ہیں تاہم اچانک گراونڈ میں ڈھیر ساری مکھیاں گھس آئیں اور انہوں نے میچ رکوا دیا ،کھلاڑی مکھیوں کو دیکھ کر گراونڈ پر لیٹ گئے جبکہ انتظامیہ کے اہلکار مکھیوں کو میدان سے بھگانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو دوسرے بلے باز تھرانگہ 31رنز بنانے کے بعد رابادا کی گیند پر پریٹوریئس کے ہاتھوں کیچ آوٹ…

Read More

پاکستانی صحافیوں کی نئی منتخب قیادت سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز لائن)ملک بھر میں قلم کے مزدوروں (صحافیوں) کی نئی منتخب قیادت سامنے آگئی ہے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے یونٹس کے الیکشن ہو چکے ہیں تا ہم کراچی میں 18فروری اور ملتان میں 12فروری کو ہو رہے ہیں۔جمہوری روایات پر یقین رکھنے والی صحافتی تنظیموں کے الیکشن میں ایک اقلیتی صحافی رہنما جے پرکاش بھی الیکشن میں کامیاب ہوئے۔ جے پرکاش حیدر آباد کے معروف صحافی ہیں اور حالیہ الیکشن میں وہ حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ہوئے…

Read More

ڈیوس کپ: پاکستان نے ایران کے خلاف 0-2 سے برتری حاصل کر لی

اسلام آباد(نیوزلائن) 12برس بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کی واپسی خوشگوار ثابت ہوئی ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور ایران مقابل آئے۔ ایشیاء اوشیانا زون گروپ ٹو کا میدان اسلام آباد میں سجا۔ پہلے سنگل میچ میں عقیل خان نے میدان مارا۔ قومی چیمپئن نے حریف شاہین خالدین کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ ایونٹ میں اعصام الحق کا مقابلہ انوشا شاہ گھولی سے ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ ٹینس کھیلی۔ شائقین نے بھی میچ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ اعصام الحق نے انوشا کو سٹریٹ…

Read More