رانا ثناء اللہ 22قتل کر چکے‘ پنجاب حکومت قاتل کی محافظ بن گئی

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں ایک مرتبہ پھر الزامات کی زد میں ہیں۔ ان پر الزامات مسلم لیگ ن کے ہی ایک مرکزی رہنما اور سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی عائد کر رہے ہیں۔الزام یہ لگایا جا رہا ہے کہ رانا ثناء اللہ 22نوجوانوں کوٹارگٹ کلنگ میں قتل کروا چکے ہیں۔اور یہ تمام افراد رانا ثناء اللہ کے حلقہ انتخاب کے ہیں اور ان کی ٹارگٹ کلنگ کروائی گئی ہے مفرور پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحید کے گینگ…

Read More

پی ایس ایل میچ فکسنگ سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پی ایس ایل میچ فکسنگ سکینڈل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان پریمئر لیگ میں ہونے والی میچ و سپاٹ فکسنگ سازش کا مقصد پی ایس ایل کو مشکوک بنا کر ناکام کرنا ہے جبکہ اس میچ اور سپاٹ فکسنگ میں کئی ایک نامور کھلاڑی ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ایسے کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آرہے ہیں جو کہ پی ایس ایل کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ جبکہ عالمی جواری نیٹ ورک کا ساتھ دینے والے سازشی کھلاڑی کئی بڑے کھلاڑیوں کو…

Read More

قومی ٹیم کا مرکزی باؤلر محمد عرفان میچ فکسنگ میں ملوث نکلا

اسلام آباد(نیوزلائن)قومی ٹیم کا مرکزی باؤلر محمد عرفان بھی میچ فکسنگ میں ملوث نکلا۔محمد عرفان کوپی سی بی مینجمنٹ نے پی ایس ایل سے باہر کر دیا ہے جبکہ ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔عرفان کیخلاف کارروائی اینٹی کرپشن یونٹ کی اطلاع پر کی گئی ہے۔ان پر گزشتہ روز کے میچ میں فکسنگ کرنے اور مخصوص نتائج کیلئے مخالف ٹیم کیساتھ ملی بھگت کرنے کا الزام ہے۔ پی ایس ایل میں وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس سے شرجیل خان اور…

Read More

ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

لاہور(نیوزلائن)معروف صحافی اور نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے پروگرام”لائیو ودشاہد مسعود“کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے یہ پیغام دیتے ہوئے عجیب سا لگ رہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ،آج سے سولہ سال قبل پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا کا آغاز ہوا تو میں اس کے بانیوں میں سے ہوں،مجھے کہا گیا کہ میں صحافی نہیں ہوں حالانکہ میں نے افغانستان،عراق میں جاری…

Read More

طلباء یونین پر 28 سالہ پاپندی ہٹانے پرغور

لاہور(نیوزلائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ طلباء یونین بحال ہونی چاہیے اور اس کے لیے قواعد و ضوابط بھی بننے چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے طلباء یونین بحالی پر سوچ بچار شروع کر دی ہے۔ یہ بات اُنہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ایلومینائی ری یونین کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طلباء یونین پر پاپندی کی وجہ سے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں لسانیت اور علاقائیت پہچان کی بنیاد پر تنظیمیں…

Read More