ورلڈ کپ بطور کپتان میرا آخری ایونٹ ہو گا‘ٗ ثناء میر کا اعلان

کولمبو (نیوزلائن)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا ء میر نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں وہ کپتان کے طور پر آخری مرتبہ کھیلیں گی۔ورلڈ کپ 2017 کے کوالیفائنگ میچز کے لیے کولمبو میں موجود ثنا ء میر نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ون ڈے کرکٹ کا تو میرا یہی ارادہ ہے کہ یہ میرے آخری میچز ہوں مگر کپتان کے طور پر تو میں یقینی طور پر آخری مرتبہ ہی کھیلوں گی۔سو وکٹیں مکمل کر…

Read More

غیرملکی کھلاڑیوں کا لاہور میں کھیلنے سے انکار

لاہور(نیوزلائن)مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے شائقین اور شہری بتائیں کہ کیا وہ غیرملکی پلیئرز کے بغیر فائنل لاہور میں ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں یا دبئی میں ہی فائنل کا انعقاد چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پیر کو لاہور میں ہونے والے سانحہ کے بعد غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے…

Read More

لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا ۔ آرمی چیف

راولپنڈی(نیوزلائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے بھی بھرپور تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پی ایس ایل کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے لیے ہر قسم کی مدد دے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرر لاہور میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور اور حساس اداروں نے…

Read More

پنجاب بھرمیں میڈیکل سٹورز کی ہڑتال‘ ادویات نایاب‘ مریض خوار

لاہور(نیوزلائن) دوسری جانب سانحہ مال روڈ کے باوجود پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کےخلاف پنجاب بھر میں کیمسٹ ایسوسی ایشن، ڈرگ ایسوسی ایشن اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کی ہڑتال دوسرے روز جاری ہےجس کے باعث ہیں میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے ادویات نایاب ہوگئیں ہیں۔ میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے نئے قوانین ڈرگ ڈیلرز اور میڈیکل اسٹورمالکان کو حراساں کر نے کے مترادف ہیں لہذا یہ قوانین قابل قبول نہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کیمسٹ و ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور فارما انڈسٹری نے شٹر ڈاؤن…

Read More

نیوورلڈآرڈر کی تشکیل: امریکہ کیلئے خطرہ‘ پاکستان کا کردار مرکزی

پاکستان کی موثر حکمت عملی اور پاک چائینہ دوستی کی بدولت دنیا میں معاشی و دفاعی تبدیلیاں آرہی ہیں۔مستقبل قریب میں ”نیو ورلڈ آرڈر“ تشکیل پا رہا ہے۔نیو ورلڈ آرڈر میں دنیا ”یونی پولرورلڈ“ سے نکل کر ایک مرتبہ پھر ”بائی پولر ورلڈ“ یا بڑی حد تک ”ٹرائی پولر ورلڈ“ کے عالمی منظر نامے میں پہنچ جانے کا ااحتمال ہے۔ نیو ورلڈ آرڈر کی تشکیل کیلئے ابتدائیہ لکھا جا چکا ہے۔ نئے عالمی آرڈر میں ایک جانب شمالی امریکہ کی ریاستوں کے اتحاد میں خلل پڑنے کا خدشہ موجود ہے…

Read More