مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ دسمبر2017تک ختم کرنے کا اعلان کر دیا

فیصل آباد(نیوزلائن)دسمبر 2017تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگاجس سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے تاہم ملکی برآمدات میں کمی باعث تشویش اور معیشت کیلئے خطرناک ہے۔ یہ کہنا ہے وزیر مملکت اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے جاری منصوبوں کی تکمیل دسمبر 2017تک ہو جائیگی جس سے نئی صنعتوں کی قیام کی راہ ہموار ہوگی اور توقع ہے کہ اس کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر غیر…

Read More

پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزلائن)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی اس کی منظوری دیدی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق پی ایس ایل کے تمام سٹیک ہولڈرز اور کھلاڑیوں کو بھی اس بارے میں اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز اور فوج کے سپرد کی جائے گی جبکہ لاہور آنیوالے غیرملکی کھلاڑیوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے…

Read More

لاہور دھماکے کی غلط رپورٹنگ پر 29چینلز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز لائن) لاہور میں گلبرگ دھماکے کی غلط رپورٹنگ کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پر پیمرا نے 29نیوز ٹی وی کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز پیمرا کے اجلاس میں ممبران نے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اتھارٹی ممبران نے 29ٹی وی چینلز کو غلط رپورٹنگ پر جاری نوٹس کی توثیق کر دی جبکہ چیئرمین پیمرا کو اس حوالے سے کارروائی جاری رکھنے کا اختیار…

Read More

ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کی انوکھی منطق‘ ملزم کو خود اپنے خلاف تفتیش کا اختیار دیدیا

فیصل آباد(ندیم جاوید) ڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن پنجاب مظفر رانجھا نے انصاف کے نئے پیمانے تشکیل دینا شروع کر دئیے ہیں۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کی انکوائریاں غیرجاندارانہ انداز میں کروانے کی بجائے انہی کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف تفتیش اور انکوائری کروانے کا اختیادیدیا۔انصاف کے تقاضوں کو روندنے والے اقدام کے دفاع میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن مزید دور کی کوڑی لائے ہیں اور اسے قانون کی چھتری دینے کی بھی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن پنجاب مظفر رانجھا نے صوبے میں کرپشن‘…

Read More

پنجاب حکومت عوام کو پانی کا قطرہ قطرہ بیچے گا

لاہور(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے صوبے کی عوام کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسانے اور شہریوں سے پانی کے ہر قطرے کی قیمت وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر لیاہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پنجاب کے عوام کو پانی بھی کھلم کھلا نہیں ملے گا بلکہ پانی کے ہر قطرے کے عوض بھاری معاوضہ حکومت کو دینا پڑے گا۔نیوز لائن کے مطابق اب اہلیان پنجاب کو پانی بھی بجلی کی طرح یونٹ کے حساب سے خریدنا پڑے گا۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر…

Read More