بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی

  نئی دلی(نیوزلائن) دہلی یونیورسٹی اسکول آف اوپن لرننگ کی جانب سے جاری بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بی اے کی جعلی ڈگری کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 1978 میں دہلی یونیورسٹی اسکول آف اوپن لرننگ سے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی تاہم جب ان کی ڈگری سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں تو کھوج لگانے پر معلوم ہوا ہے کہ جس سال نریندر مودی نے بی اے کی ڈگری حاصل کی اس سال کالج…

Read More

پاکستان بھر کے صحافیوں کاکوئٹہ میں اجتماع

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس عام کیلئے ملک بھر کے صحافیوں کا اجتماع کوئٹہ میں ہورہا ہے۔ ملک بھر سے مندوبین بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پہنچ چکے ہیں۔ لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ بہاولپور‘ ملتان‘ رحیم یار خان‘ حیدرآباد‘ سکھر‘ ایبٹ آباد اور دیگر شہروں کے صحافی کوئٹہ میں جمع ہیں اور ملک بھر کے صحافیوں کیلئے مسائل حل کرنے کیلئے اجتماعی فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے۔ پی ایف یو جے کے مندوبین کے اجلاس عام…

Read More

پاکستانی صحافیوں کی قیادت حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر جوڑ توڑ

  اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کے چناؤ کیلئے آخری مرحلہ پولنگ کل ہو گی۔ پولنگ میں پی ایف یو جے سے الحاق شدہ تمام یونینز کے ڈیلیگیٹ اپنا حق رائے دی استعمال کریں گی۔پی ایف یو جے کی قیادت حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں اور جوڑ توڑ جاری ہے۔ صدر سیکرٹری کے الیکشن کیلئے متعدد سینئر رہنما اور صحافی لیڈر کوششیں کر رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پی ایف یو جے کے الیکشن کیلئے پولنگ کل 19مارچ کو…

Read More

ڈی جی خان: غازی گھاٹ پر ٹریفک جام‘ گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں

ڈی جی خان (نیوزلائن)ڈی جی خان‘ مظفر گڑھ روڈ پر ٹریفک جام کی وجہ سے 20کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ نیو زلائن کے مطابق ڈی جی خان کے قریب غازی گھاٹ پل پر ایک گاڑی پھنسنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا جو بڑھتے بڑھتے ٹریفک کا بے ہنگم اژدھام بن گیا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے غازی گھاٹ پل کے دونوں اطراف 15سے 20کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائنیں بنی ہوئی ہیں۔ ٹریفک جام رات گیارہ بجے شروع ہوا اور صبح تک گاڑیاں جام میں پھنسی رہیں۔ ٹریفک…

Read More