وزیر اعظم کی توہین‘ پیمرا کا اے آر وائی کو نوٹس

اسلام آباد (نیوزلائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اے آر وائی نیٹ ورک کو تین شو کاز نوٹس جاری کیے ہیں ۔ ان میں سے ایک نوٹس وزیر اعظم کے خلاف تبصرہ کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔ کچھ دن قبل شاہد لطیف نے ایک مہمان کی حیثیت سے اے آر وائی پروگرام میں شرکت کے دوران وزیر اعظم کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے تھے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دی رپورٹرز پروگرام میں مہمان نے وزیر اعظم کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیا لیکن پروگرام…

Read More

پاکستان کی پہلے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست

بارباڈوس(نیوزلائن)پاکستان نے 4 ایک روزہ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ کینسگٹن اول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ہدف کے…

Read More

بھارت :12 سالہ لڑکا باپ بن گیا، ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق

کوچی (نیوزلائن) بھارت میں 12 سالہ لڑکا ملک کا کم عمر ترین باپ بن گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارنا کولم نامی علاقے کے اسپتال میں نومبر 2016ء میں 16 سالہ لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا تھا، جس کے بعد اس نے بتایا کہ اس بچے کا باپ ایک 12 سالہ لڑکا ہے تاہم حال میں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بھارتی اخبار ہندو کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ…

Read More

شیخوپورہ: آئل ٹینکر ٹرین سے ٹکرا گیا، دو افراد جاں بحق

شیخوپورہ(نیوزلائن) لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین شیخوپورہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی اور اس کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے جھلسنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کی متعدد بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرین میں جس مقام پر آگ لگی وہاں ریلوے پھاٹک موجود تھا جہاں سے ایک آئل ٹینکر…

Read More

مجھے پیسے دو:اداکارہ نرما کو بھائی نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا

اسلام آباد (نیوزلائن)فلمی دنیا اور پاکستانی ڈراموں سے رخصتی کے بعد گھر میں خرچے کے پیسے نہ دینے کی وجہ سے اداکارہ نرما کو بھائی نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرما کے بھائی نے ان سے پیسے کما کر لانے کو کہا لیکن اداکارہ کو ان دنوں نا تو کوئی فلم میں کاسٹ کر رہا ہے اور نہ ہی تھیٹر ڈراموں میں جس پر اداکارہ نے انکار کیا تو نرما کے بھائی نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا ہے۔…

Read More